پاکستان
ہائی جیک ہونے والی جعفر ایکسپریس سے 155 مسافروں کو بچا یا گیا، 27 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد، پاکستان میں بلوچستان کے ضلع بولان میں مسافرٹرین جعفر ایکسپریس کو عسکریت پسندوں کے ذریعہ ہائی جیک کیے جانے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا جس میں کم از کم 27 جنگجوؤں کو ہلاک اور 155 مسافروں کو بچا لیا گیا۔ یہ اطلاع بدھ کے روز میڈیا رپورٹس میں ملی۔
جیو نیوز نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ نو بوگیوں والی یہ ٹرین 400 سے زائد مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے خیبر پختونخواہ میں پشاور جا رہی تھی، جب راستے میں اس پر حملہ کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز باقی مغویہ افراد کی بازیابی کے لیے آپریشن میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند، جن میں سے بعض نے خودکش جیکٹیں پہن رکھی تھیں، مسافروں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ یرغمالیوں کی وجہ سے سکیورٹی فورسز انتہائی احتیاط کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہيں۔
اطلاعات کے مطابق بازیاب کرائے گئے مسافروں نے ہائی جیک ہونے والی ٹرین سے اپنی بحفاظت رہائی پر سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا اور فوج اور ایف سی اہلکاروں کی سکیورٹی کاوشوں کو سراہا۔
دریں اثناء ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے ملک کے دیگر حصوں میں چلنے والی بولان میل اور جعفر ایکسپریس کو تین روز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس معطل کرنے کا فیصلہ بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کیا گیا۔
علاوہ ازیں ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے چمن تک مسافر ٹرین فی الحال نہیں چل رہی ہے۔ قبل ازیں، ایک ریلوے اہلکار نے بتایا کہ بدھ کی صبح جعفر ایکسپریس کے 57 مسافروں کو ہوائی جہاز سے کوئٹہ پہنچایا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلامتی دستوں کی کارروائی کے بعد دہشت گرد چھوٹے گروپوں میں بٹ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ 17 زخمی مسافروں کو فوری علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ حملہ آور افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سمیت بین الاقوامی ہینڈلرز سے رابطے کے لیے سٹیلائٹ فون استعمال کر رہے تھے اور خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے تھے، اس لیے آپریشن میں انتہائی احتیاط برتی گئی۔
حملہ آوروں نے ریلوے ٹریک پر بم حملہ کیا اور ٹرین میں داخل ہونے سے پہلے انجن پر فائرنگ کی جس سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ متاثرہ ٹرین افغانستان ایران سرحد کے نزدیک ایک دور افتادہ، پہاڑی علاقے میں ہائی جیک کر لی گئی تھی۔
یو این آئی۔ م ش۔
پاکستان
ابراہم معاہدہ ہمارے بنیادی نظریات سے متصادم ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد، پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کیا گیا ابراہم معاہدہ پاکستان کیلئے قابل قبول نہیں کیونکہ یہ ملک کے بنیادی نظریات سے متصادم ہے۔
نجی نیوز چینل ’’سما‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ’’میرا نہیں خیال کہ ہم کسی ایسے معاہدے میں شامل ہوں گے جو ہمارے بنیادی نظریات کے خلاف ہو۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’اس وقت نہ ہم نے کوئی اقدام اٹھایا ہے اور نہ ہی کسی نے باضابطہ طور پر ہمیں اس معاہدے میں شامل ہونے کیلئے کہا ہے۔‘‘
وزیر دفاع نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں اب بھی جاری ہیں، اس لیے ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھنا ممکن نہیں جن پر ’’ایک دن کا بھی اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔‘‘
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ’’ہمارا واضح مؤقف ہے کہ یہ معاہدہ ہمارے لیے قابل قبول نہیں، اور ہم واحد ملک ہیں جس کے پاسپورٹ پر اسرائیل کا نام تک شامل نہیں ہے۔‘‘
ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے پاکستان، سعودی عرب، قطر، ترکی، مصر اور اردن سمیت دیگر مسلم ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے بعد ابراہم معاہدے میں شامل ہوں۔
یواین آئی۔ م س
پاکستان
امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کو تیز کرنے کیلئے پاکستان نے کوششیں تیز کردیں
اسلام آبادم، پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کو تیز کرنے کے لیے اپنی سفارتی کوششوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
چھ ہفتوں سے جاری نازک جنگ بندی کے باوجود جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت محدود رہی ہے، جبکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے نے عالمی معیشت پر دباؤ برقرار رکھا ہوا ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران سے “درست جوابات” حاصل کرنے کے لیے چند دن انتظار کرسکتے ہیں، تاہم وہ 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ کے دوران اپریل میں اعلان کردہ جنگ بندی ختم کر کے دوبارہ حملے شروع کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر دہرایا کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ نئے حملے ایک علاقائی جنگ کا سبب بن سکتے ہیں۔
ایرانی حکومت نے امریکہ کو اپنی تازہ پیشکش پیش کی ہے، جس میں پابندیاں ہٹانے، منجمد اثاثے آزاد کرنے، امریکی فوجیوں کے انخلا اور آبنائے ہرمز پر کنٹرول جیسے مطالبات شامل ہیں۔
دریں اثنا ثالثی کوششوں کے سلسلے میں، پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کےدورہ تہران کی توقع ہے۔ مزید برآں، پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بات چیت کے لیے چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ بیجنگ حکومت نے مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تنازعات کے باعث عالمی توانائی ترسیل کا اہم مرکز آبنائے ہرمز بڑی حد تک بند ہے۔ ایرانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آبنائے میں “کنٹرول شدہ بحری علاقہ” قائم کر دیا ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق چین اور جنوبی کوریا کے کچھ آئل ٹینکر ایران کے تعاون سے آبنائے سے گزر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کا فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
راولپنڈی، پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 4 جدید ترین نیویگیشنل معاون نظام سے لیس ہے اور طویل فاصلے تک انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ میزائل تجربے کا مشاہدہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران نے کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان نے فتح 4 کے کامیاب تجربے کو سراہا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق فتح 4 میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی مقامی دفاعی صلاحیتوں اور جدید میزائل ٹیکنالوجی میں پیش رفت کا اہم مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
ٰیواین آئی۔ م س
دنیا1 week agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا1 week agoایران نے صدر پزشکیان کے استعفی کی خبروں کی تردید کی
دنیا1 week agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
دنیا1 week agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کے ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کر لیے
جموں و کشمیر5 days agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر حج کمیٹی کے سامان سے متعلق فیصلے سے واپس آرہے حاجیوں میں نظر آئی ناراضگی
دنیا1 week agoایران کے خلاف دوبارہ جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں: امریکی وزیرِ دفاع
ہندوستان4 days agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
دنیا3 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا7 days agoہرمزگان کمیونیکیشن ٹاور پر حملے کے بعد ایران کے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں 7 افراد زخمی
دنیا6 days agoجنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب




































































































