تازہ ترین
ہندوستان میں کورونا کی صورت حال دھماکہ خیز،24 گھنٹوں میں ریکارڈ83ہزار883نئے مثبت معاملات

سرینگر:ہندوستان میں کورونا کی صورتحال دھماکہ خیز ہوگئی۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کووڈ۔19 کے ریکارڈ83ہزار883 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی جبکہ اس کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد38 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
کشمیر نیوز سروس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق ملک میں کورونا کی روک تھام کے لئے جانچ، علاج اور رابطوں کو پتہ لگانے پر مسلسل زور دیئے جانے کے دعووں کے باوجود اس عالمی وبا کا قہر عروج پر ہے۔ ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کووڈ۔19 کے ریکارڈ 83ہزار883 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔
اس کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 38لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔جمعرات کی صبح وزارت صحت کے ذریعہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83ہزار883 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ یہ ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اسی اثنا میں وائرس کی وجہ سے1043 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 67ہزار376 تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ریکوری یا شفایابی کی شرح 77.08 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ فعال مریضوں میں کل متاثرہ افراد کا 21.16 فیصد حصہ ہے۔ شرح اموات1.74 فیصد جبکہ مثبت معاملات کی شرح7.15 فیصد ہے۔ پچھلے24گھنٹوں میں 68584 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر ملک میں 2970492مریض کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ہندوستان میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد815538 ہے۔
ریکارڈ نمونوں کی جانچ:ملک میں کورونا وبا کووڈ۔19 کے قہر کو قابو میں کرنے کے لئے 2دسمبر کو 11 لاکھ 72 ہزار 179 ریکارڈ نمونوں کی جانچ کی گئی۔ ملک میں کورونا کا قہر عروج پر ہے اور اس کی روک تھام کے لئے جانچ، علاج اور رابطوں کو پتہ لگانے پر مسلسل زور دیا جارہا ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق2 ستمبر کو 11 لاکھ72 ہزار179 نمونوں کی ریکارڈ جانچ کی گئی۔ دو ستمبر تک کورونا وائرس کے کل چار کروڑ 55لاکھ 9 ہزار380 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
منگل کو دس لاکھ 12 ہزار367 نمونوں کی جانچ کی گئی۔پندرہ دنوں کے دوران یہ چوتھا موقع ہے جب کورونا وائرس کی ایک دن میں دس لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس سے قبل ملک میں 29 اگست کو ریکارڈ 10 لاکھ55 ہزار27 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی اور21 اگست کو دس لاکھ 23 ہزار 836 کورونا جانچ کی گئی تھیں اور ایک دن میں 10سے زیادہ متاثرین کا ٹیسٹ کرنے والا دنیا میں ہندوستان تیسرا ملک بنا تھا۔
دنیا
ایران اور امریکہ میں آج ہونے والے مذاکرات معطل
واشنگٹن، امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن اور تہران میں رواں ہفتے پیر سے شیڈول مذاکرات معطل ہو گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا تازہ حملوں اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث پیر کو سوئٹزرلینڈ میں شیڈول ٹیکنیکل کمیٹیوں کے مذاکرات معطل کر دیے گئے۔ ایران نے کہا ہے کہ اس نے امریکی حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے بحرین اور کویت میں موجود امریکی افواج پر حملے کیے ہیں اور مزید حملوں کی صورت میں ’’تباہ کن جواب‘‘ دینے کی وارننگ دی ہے۔
پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ بحرین اور کویت میں 8 امریکی تنصیبات پر ایران نے میزائل اور ڈرون سے حملہ کیا، ایرانی نیوی اور ایئرو اسپیس فورس نے مشترکہ طور پر امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور یہ حملہ ایران پر حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق جنگ بندی کی خلاف ورزی امریکہ نے کی اور یہ مفاہمتی یادداشت کی شق 1 کے منافی ہے۔ ایران نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت گزرنے والے بحری جہازوں کے خلاف کارروائی مزید سخت ہوگی اور اس کے نتیجے میں تمام سفارتی عمل مکمل طور پر روک دیا جائے گا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ فوج نے ایران میں 10 اہداف پر تازہ فضائی حملے کیے ہیں جن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ سینٹکام نے کہا کہ ایران کو سنگاپور کے تجارتی جہاز پر حملے کے بعد معاہدے کی پاسداری کا موقع دیا گیا تھا لیکن ایران نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یک طرفہ ڈرون حملہ کر دیا، ایرانی ڈرون نے پاناما کے آئل ٹینکر کو بھی ڈرون سے نشانہ بنایا، جب کہ ایرانی حملے کے وقت 20 لاکھ بیرل تیل سے بھرا ٹینکر آبنائے ہرمز کے قریب تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکومت بھی جنرل قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں امریکہ کی جانب سے قاسم سلیمانی کو ہلاک کیے جانے کے بعد ایران کی قیادت ’’خوش‘‘ تھی کیوں کہ ان کے بقول وہ مبینہ طور پر سلیمانی سے خوف زدہ تھی۔
فیتھ اینڈ فریڈم کولیشن کے ’’روڈ ٹو میجورٹی کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے 2020 میں قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا باعث بننے والے امریکی حملے کو ’’مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کے اہم ترین واقعات میں سے ایک‘‘ قرار دیا۔ انھوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کارروائی نے خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال کو نئی شکل دی۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں خامنہ ای اور ایران میں دیگر لوگ بھی اس بات پر خوش تھے کہ میں نے قاسم سلیمانی کو جان سے مارا، کیوں کہ ان کے بقول ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، سلیمانی ایران کی قیادت کے لیے بھی ایک طاقت ور شخصیت بن چکا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے طنز کرتے ہوئے اور آواز کی نقل کرتے ہوئے مضحکہ خیز انداز میں کہا ایران کی قیادت سنبھالنے کے لیے کوئی تیار نہیں، اب کوئی بھی ایران کا صدر بننا نہیں چاہتا، جب وہاں پوچھا جاتا ہے کہ ایران کا صدر کون بننا چاہے گا؟ سب جواب دیتے ہیں ’’نہیں نہیں، شکریہ!‘‘
قاسم سلیمانی کو ٹرمپ نے اپنے پہلے دور حکومت میں قتل کیا تھا، ٹرمپ نے تعریف بھی کی کہ وہ ایک جینئس تھا، لیکن اس نے ہمارے فوجیوں کو مارا تھا۔ یاد رہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020 کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ کارروائی امریکی افواج کے ایک ڈرون حملے کے ذریعے عمل میں لائی گئی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا: یو کے ایم ٹی او
لندن، برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
یو کے ایم ٹی او کے مطابق ٹینکر کے کپتان نے اطلاع دی ہے کہ جہاز کو ایک نامعلوم پروجیکٹائل آکر لگا، جس کے نتیجے میں جہاز کے برج (بریج) کو نقصان پہنچا۔
ادارے نے مزید بتایا کہ واقعے میں جہاز کا تمام عملہ محفوظ ہے، جبکہ فی الحال کسی قسم کے ماحولیاتی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ یو کے ایم ٹی او کے مطابق متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
تازہ ترین7 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
ہندوستان5 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
دنیا7 days agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
دنیا1 week agoامریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
تازہ ترین7 days agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
دنیا7 days agoپاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت، ایران کو کچھ منجمد اثاثے جاری، ناکہ بندی بھی اٹھا لی گئی
دنیا7 days agoتیل برآمدات پر پابندی ختم، لبنان جنگ کے خاتمے کی طرف بڑی پیش رفت، عباس عراقچی کا اعتراف
ہندوستان5 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا4 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر5 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
دنیا6 days agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
جموں و کشمیر7 days agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت



































































































