دنیا
چین امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ میں ایران کو فوجی سازوسامان فراہم نہیں کرے گا : ٹرمپ
بیجنگ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے میں مدد کی پیشکش کی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ چین امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ میں ایران کو فوجی سازوسامان فراہم نہیں کرے گا۔
بیجنگ میں شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد فوکس نیوز کے پروگرام ”ہینیٹی” میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر نے اس بات پر بہت زور دیا کہ وہ ایران کو فوجی سازوسامان فراہم نہیں کریں گے۔
امریکی صدر کے مطابق شی جن پنگ نے کہا کہ وہ آبنائے ہرمز کو کھلا دیکھنا چاہتے ہیں اور اگر کسی قسم کی مدد کر سکتے ہیں تو ضرور کریں گے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا کہ ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی سربراہی ملاقات میں ایران کے ساتھ جاری جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش سے متعلق کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
مارکو روبیو نے این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین نے آبنائے ہرمز کو عسکری رنگ دینے یا وہاں جہاز رانی پر ٹرانزٹ فیس عائد کرنے کی مخالفت کی ہے اور یہ مؤقف امریکی پالیسی کے مطابق ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ واشنگٹن نے ایران کے معاملے پر چین سے کسی قسم کی مدد نہیں مانگی۔
روبیو نے کہا کہ اگرچہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ امریکہ سمیت دنیا بھر کی معیشتوں کو متاثر کر رہا ہے، تاہم امریکہ اب بھی سفارتی حل کو ترجیح دیتا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کے مطابق ٹرمپ اور شی جن پنگ ایران کے جوہری مسئلے پر مشترکہ بنیاد تک پہنچ گئے ہیں، جبکہ چین نے ایک بار پھر ایران کے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی مخالفت اور جنگ کے سفارتی حل کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
وزیراعظم نریندر مودی ابو ظہبی پہنچے ، شیخ محمد بن زاید نے ہوائی اڈے پر استقبال کیا
ابو ظہبی، چار یورپی ممالک کے دورے سے قبل جمعہ کے روز مختصر دورے پر یہاں پہنچے وزیراعظم نریندر مودی کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ہوائی اڈے پر گرمجوشی سے استقبال کیا مسٹر مودی کا بعد ازاں روایتی خیر مقدم کیا گیا۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت شروع ہوئی۔ وفود کی سطح کی بات چیت کے بعد وزیراعظم کا صدر آل نہیان کے ساتھ علیحدہ سے ملاقات کا بھی پروگرام ہے۔
مسٹر مودی آج صبح متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ابو ظہبی سے ان کا آج شام ہی نیدرلینڈز جانے کا پروگرام ہے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
ایران کی عسکری صلاحیت 90 فیصد کمزور ہو چکی، امریکی سینٹ کام سربراہ
واشنگٹن، امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بمباری کے نتیجے میں ایران کی اپنے پڑوسی ممالک اور امریکہ کے مفادات کو خطرے میں ڈالنے کی صلاحیت نمایاں طور پر کم ہو گئی ہے، جبکہ تہران کا دفاعی شعبہ 90 فیصد تک پیچھے ہٹ چکا ہے۔امریکی سینیٹ کی ایک کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے بریڈ کوپر نے کہا کہ ایران اب پہلے کی طرح خطے یا امریکہ کیلئے خطرہ بننے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے پیدا کردہ خطرے میں نمایاں کمی آئی ہے۔
تاہم ایڈمرل بریڈ کوپر نے ان رپورٹس پر براہ راست تبصرہ کرنے سے گریز کیا جن میں کہا گیا تھا کہ ایران اب بھی زیرِ زمین تنصیبات میں میزائل اور ڈرونز کی بڑی صلاحیتیں محفوظ رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اب اپنے اتحادی گروپوں، حزب اللہ، حوثی تحریک اور حماس کو اسلحہ اور دیگر وسائل منتقل کرنے کے قابل نہیں رہا کیونکہ نقل و حمل کے راستے اور طریقہ کار منقطع کر دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے اشارہ دیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد ایران کے خلاف مزید سخت اقدامات زیر غور ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ”پروجیکٹ فریڈم” کو دوبارہ فعال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد امریکی بحری بیڑے کے ذریعے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو یقینی بنانا تھا۔
اسی کے ساتھ امریکی حکام ایران کے انفراسٹرکچر پر نئے حملوں کے امکان کا بھی جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ اسرائیلی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ اگر امریکہ دوبارہ فوجی کارروائی شروع کرتا ہے تو اسرائیل ہائی الرٹ پر ہو گا۔
ادھر روسی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ سرگئی ناریشکن نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے متعلق تنازع کے خاتمے کے امکانات اب بھی دور ہیں اور کشیدگی کی نئی لہر کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور تل ابیب نسبتاً آسان فتح کی توقع کر رہے تھے، تاہم ایسا نہیں ہوا کیونکہ ایران اب بھی بڑی فوجی صلاحیتیں رکھتا ہے۔
سرگئی ناریشکن کے مطابق مذاکرات جاری ہیں اور فریقین امن معاہدوں کی تجاویز کا تبادلہ کر رہے ہیں، لیکن فی الحال تنازع کے خاتمے کے واضح آثار نظر نہیں آ رہے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
چین نے آبنائے ہرمز فوری کھولنے اور مستقل جنگ بندی پر زور دے دیا
بیجنگ، چینی وزارت خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں جامع اور مستقل فائر بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو ’’جلد از جلد‘‘ دوبارہ کھولا جانا چاہیے۔چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ، ایران اور خطے کے ممالک کیلئے تہران سے متعلق بحران کا فوری حل تلاش کرنا مشترکہ مفاد میں ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ عالمی برادری کے مطالبات کے جواب میں بحری گزرگاہوں کو جلد از جلد بحال کیا جانا چاہیے تاکہ عالمی سپلائی چینز اور توانائی کی ترسیل میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تعمیری اور تزویراتی طور پر مستحکم امریکہ۔چین تعلقات کیلئے ایک نئے وژن پر اتفاق کیا ہے، جو آئندہ برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات کو اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کرے گا۔
وزارت خارجہ نے ایران سے متعلق اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ موجودہ تنازع نے ایرانی عوام اور خطے کے دیگر ممالک کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جبکہ اس کے باعث عالمی معیشت، سپلائی چینز، بین الاقوامی تجارت اور توانائی کی عالمی ترسیل بھی متاثر ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس تنازع کو جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں، جبکہ موجودہ صورتحال کا فوری حل امریکہ، ایران، خطے کے ممالک اور پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔
چین نے امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ فائر بندی معاہدے اور مذاکراتی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت اور سفارتکاری ہی مسائل کے حل کا بہترین راستہ ہیں، جبکہ طاقت کا استعمال ایک ’’بند گلی‘‘ ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے زور دیا کہ اب جبکہ مذاکرات کا دروازہ کھل چکا ہے تو اسے دوبارہ بند نہیں ہونا چاہیے اور تمام فریقوں کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی تصفیے کی کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔
بیان میں کہا گیا کہ جامع اور مستقل جنگ بندی کے ذریعے مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن و استحکام کی جلد بحالی ضروری ہے تاکہ خطے کیلئے پائیدار سکیورٹی ڈھانچے کی بنیاد رکھی جا سکے۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق تنازع کے آغاز سے ہی چین امن کے قیام اور کشیدگی کم کرنے کیلئے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ شی جن پنگ نے مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے چار نکاتی تجاویز بھی پیش کی ہیں۔
یواین آئی۔ م س
دنیا1 week agoامریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور
دنیا7 days agoامریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا
ہندوستان1 week agoآپریشن سندور نے درست اور فیصلہ کن کارروائی سے ہندستان کی سلامتی پالیسی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا:سیتا رمن
دنیا6 days agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان1 week agoراجناتھ سنگھ نے ‘آپریشن سندور’ کو قومی عزم اور تیاری کی مضبوط علامت قرار دیا
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز پر منڈلاتا امریکی طیارہ پراسرار طور پر اچانک آسمان سے غائب، کہاں گیا
دنیا1 week agoاسرائیل کے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود فضائی حملے، 9 فلسطینی شہید
ہندوستان4 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا1 week agoامریکی کوشش پھر ناکام، روس نے اقوام متحدہ میں ایران مخالف قرارداد مسترد کر دی
ہندوستان1 week agoبی جے پی دورِ حکومت میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ، دھامی حکومت عصمت دری کے ملزمان کو بچا رہی ہے: کانگریس
دنیا1 week agoحج 2026: رضاکارانہ کام کے خواہشمند افراد کیلیے خوشخبری
دنیا1 week agoایرانی عوام جلد فتح کا جشن منائیں گے: محمد رضا










































































































