تازہ ترین
صومالیہ میں دو بم بم دھماکے، 100 افراد ہلاک، 300 زخمی

موغادیشو، 30 اکتوبر (یو این آئی) صومالیہ میں وزارت تعلیم کی عمارت کو ہدف بناتے ہوئے دو کار بم دھماکوں میں کم از کم 100 افراد ہلاک اور 300 زخمی ہو گئے ہیں۔
صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمد نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
صدر نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور وہاں سے آنے کے بعد ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا۔
پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کو دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک کار وزارت تعلیم کی عمارت سے ٹکرا گئی اور پھر فائرنگ بھی کی گئی۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد اسی علاقے میں دوسرا دھماکہ ہوا۔
پولیس کے ترجمان صادق دودیش نے بعد میں کہا کہ دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں صحافی اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
ملک کے ایک بڑے حصے پر قابض القاعدہ سے منسلک دہشت گرد تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہی تنظیم اکثر ملک کے کئی حصوں اور دارالحکومت میں دھماکے کرتی رہتی ہے۔
وزیر اعظم حمزہ عبدی بوری نے کہا کہ الشباب کے اس طرح کے حملے ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے سرکاری عزم کو متاثر نہیں کریں گے۔
حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صومالیہ میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن نے ٹویٹ کیاکہ “اس حملے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں اور ہم دہشت گردی کے خلاف صومالی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔”
دنیا
وزیراعظم نریندر مودی ابو ظہبی پہنچے ، شیخ محمد بن زاید نے ہوائی اڈے پر استقبال کیا
ابو ظہبی، چار یورپی ممالک کے دورے سے قبل جمعہ کے روز مختصر دورے پر یہاں پہنچے وزیراعظم نریندر مودی کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ہوائی اڈے پر گرمجوشی سے استقبال کیا مسٹر مودی کا بعد ازاں روایتی خیر مقدم کیا گیا۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت شروع ہوئی۔ وفود کی سطح کی بات چیت کے بعد وزیراعظم کا صدر آل نہیان کے ساتھ علیحدہ سے ملاقات کا بھی پروگرام ہے۔
مسٹر مودی آج صبح متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ابو ظہبی سے ان کا آج شام ہی نیدرلینڈز جانے کا پروگرام ہے۔
یواین آئی۔ م س
ہندوستان
نیٹ-یو جی کا 21 جون کو ہوگا دوبارہ امتحان، 14 جون تک جاری ہوں گے ایڈمٹ کارڈ: پردھان
نئی دہلی، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اعلان کیا ہے کہ نیٹ-یو جی کا دوبارہ امتحان 21 جون کو منعقد کیا جائے گا اور طلبہ کو 14 جون تک داخلہ کارڈ (ایڈمٹ کارڈ) جاری کر دیے جائیں گے۔
مسٹر پردھان نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ اگلے سال سے نیٹ کا امتحان او ایم آر شیٹ کے بجائے کمپیوٹر پر مبنی موڈ میں کرایا جائے گا۔ ساتھ ہی اس بار دوبارہ امتحان دینے والے طلبہ کو اپنی سہولت کے مطابق امتحان کےلیے شہر منتخب کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے گا، تاکہ انہیں سفر اور دیگر پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ تین مئی کو منعقدہ امتحان کے بعد سات مئی کو کچھ شکایات سامنے آئی تھیں، جس کے بعد حکومت نے فوری تحقیقات شروع کر دیں۔ تحقیقات میں 12 مئی تک یہ واضح ہو گیا کہ “گیس پیپر” کے نام پر اصل سوال نامے باہر پہنچے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ تعلیمی مافیا کی وجہ سے کسی محنتی اور ایماندار طالب علم کا مستقبل متاثر ہو۔
انہوں نے بتایا کہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تحقیقات سی بی آئی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ امتحان مافیا کے خلاف حکومت کی لڑائی جاری رہے گی اور اس بار تحقیقاتی ایجنسیاں پوری سختی سے کارروائی کریں گی۔ انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ امتحان میں گڑبڑ کرنے والوں کو سخت سزا بھگتنا ہوگی۔ مرکزی وزیر نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں اور گمراہ کن معلومات سے ہوشیار رہنے کی اپیل بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں فرضی خبریں ایک بڑا چیلنج بن چکی ہیں، اس لیے طلبہ اور والدین صرف حکومت یا این ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ سرکاری معلومات پر ہی بھروسہ کریں۔
مسٹر پردھان نے کہا کہ این ٹی اے ہر سال کروڑوں طلبہ کے امتحانات منعقد کرتی ہے اور “زیرو ایرر” کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے مفادات کا تحفظ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحان کے عمل کو مکمل طور پر منصفانہ اور شفاف بنایا جائے گا۔
یواین آئی۔ایف اے
ہندوستان
پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، انتخابات ختم ہوتے ہی حکومت نے عوام سے “وصولی” شروع کی:کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے پیٹرول، ڈیزل اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافے پر وزیرِ اعظم نریندرمودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انتخابات ختم ہوتے ہی حکومت نے عوام سے “وصولی” شروع کر دی ہے کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں نریندر مودی کو “مہنگائی مین” قرار دیتے ہوئے کہا، “مہنگائی مین مودی نے آج پھر عوام پر کوڑا برسایا۔ پیٹرول اور ڈیزل تین تین روپے مہنگا کر دیا گیا، جبکہ سی این جی کی قیمت میں بھی دو روپے اضافہ کر دیا گیا۔ انتخابات ختم، مودی کی وصولی شروع۔ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے اور عام لوگوں پر مسلسل مالی بوجھ بڑھایا جا رہا ہے۔”
اسی دوران کانگریس کے شعبۂ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ جب عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں کم تھیں یا گر رہی تھیں تو کانگریس مسلسل یہ مطالبہ کرتی رہی کہ اس کا فائدہ ہندستانی صارفین تک پہنچایا جائے اور گھریلو سطح پر گیس، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی جائیں، لیکن ایسا نہیں کیا گیا اور صارفین کو کوئی راحت نہیں ملی۔
انہوں نے مزید الزام لگایا کہ اب مغربی ایشیا میں جنگ کے باعث عالمی تیل قیمتوں میں اضافے اور اسمبلی انتخابات کے اختتام کے بعد مودی حکومت نے پہلے کمرشل ایل پی جی کی قیمتیں بڑھائیں اور اب پیٹرول و ڈیزل بھی مہنگا کر دیا ہے۔
جئے رام رمیش کے مطابق اس اقدام سے مہنگائی میں مزید اضافہ یقینی ہے، جو موجودہ مالی سال میں تقریباً چھ فیصد تک پہنچ سکتی ہے، اور اس سے اقتصادی ترقی کی رفتار کے اندازوں پر بھی منفی اثر پڑ سکتا ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا1 week agoامریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور
دنیا7 days agoامریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا
ہندوستان1 week agoآپریشن سندور نے درست اور فیصلہ کن کارروائی سے ہندستان کی سلامتی پالیسی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا:سیتا رمن
دنیا6 days agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان1 week agoراجناتھ سنگھ نے ‘آپریشن سندور’ کو قومی عزم اور تیاری کی مضبوط علامت قرار دیا
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز پر منڈلاتا امریکی طیارہ پراسرار طور پر اچانک آسمان سے غائب، کہاں گیا
دنیا1 week agoاسرائیل کے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود فضائی حملے، 9 فلسطینی شہید
ہندوستان4 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا1 week agoامریکی کوشش پھر ناکام، روس نے اقوام متحدہ میں ایران مخالف قرارداد مسترد کر دی
ہندوستان1 week agoبی جے پی دورِ حکومت میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ، دھامی حکومت عصمت دری کے ملزمان کو بچا رہی ہے: کانگریس
دنیا1 week agoحج 2026: رضاکارانہ کام کے خواہشمند افراد کیلیے خوشخبری
دنیا1 week agoایرانی عوام جلد فتح کا جشن منائیں گے: محمد رضا










































































































