تازہ ترین
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی ریسرچ اسکالر غالب سمینار4 تا 6 نومبر

نئی دہلی، 03 نومبر (یو این آئی)غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی ریسرچ اسکالر غالب سمینار4 تا 6 نومبر منعقد ہوگا۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے بتایا کہ ریسرچ اسکالر سمینار غالب انسٹی ٹیوٹ کے دو بڑے پروگراموں میں ایک ہے۔ غالب انسٹی ٹیو ٹ ہر سال اس سمینار کو بڑے اہتمام سے منعقد کرتا رہا ہے۔ اس مرتبہ یہ سمینار 4 تا 6 نومبر منعقد کیا جارہا ہے، جس میں ملک کی مختلف یونیورسٹیز کے علاوہ ازبکستان، ایران اور مصر سے اسکالرز کی آمد متوقع ہے-
اس سمینارمیں محترمہ کمالہ،محترمہ خودجائیفادلڈورہ (ازبکستان)،محترمہ فاطمہ سادات میرحبیبی(ایران)، محترمہ ولا جمال العسیلی، جناب محمود احمد محمد (مصر) جناب ارشد حسین (عالیہ نیورسٹی،کلکتہ)،جناب آصف خان (روہیل کھنڈ یونیورسٹی ،بریلی)، سید جنید قادری (کے۔بی۔این۔ یونیورسٹی، گلبرگہ) جناب ذبیح اللہ (گلبرگہ یونیورسٹی)، جناب پپو رام (پنجاب یونیوسٹی،چنڈی گڑھ)،محترمہ شاہین اختر(جی۔این۔ڈی۔ یونیورسٹی، امرتسر)، محترمہ فرحت فاطمہ (بی۔آر۔اے۔ یونیورسٹی مظفرپور)، جناب نوید احمد خان (چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ)، محترمہ فاطمہ حق (رانچی یونیورسٹی)، جناب شمشیر علی، جناب عبدالرحمن انصاری (بی۔ایچ۔یو)، محترمہ غزالہ شیریں، جناب محمد عارف (الہ آباد یونیورسٹی)، محترمہ مبینہ بی (ایم۔ایل۔ ایس۔ یونیورسٹی اُدے پور)، جناب محمد عرفان رضا(ممبئی یونیورسٹی)، جناب اعجاز احمد (مانو، حیدر آباد)، محترمہ ثنااظہر، جناب سفیان احمد انصاری (لکھنو ¿ یونیورسٹی)، جناب محمد یٰسین قریشی (گجرات یونیورسٹی،احمدآباد)، محترمہ ہما یاسمین (ڈی۔ڈی۔ یونیورسٹی گورکھپور)، جناب محمد ارشاد (کلکتہ یونیورسٹی)، محترمہ ادیبہ صدیقی، جناب سلیم احمد (اے ایم یو، علی گڑھ)، جناب رکن الدین خان (راجستھان یونیورسٹی)، جناب امتیاز احمد(جے۔ پی۔ یونیورسٹی،چھپرا)،محترمہ رقیہ سعدیہ (ہری سنگھ یونیورسٹی، ساگر)، جناب محمد اقرار، محترمہ سیمیں فلک (جامعہ ملیہ اسلامیہ)، جناب سعد ظفر، محترمہ عائشہ ضیا (جے این یو) ،محترمہ دبیر سیدہ، جناب جاوید اقبال (دہلی یونیورسٹی)، جناب ظہور احمد گنائی(کشمیر یونیورسٹی)،محترمہ کنیز فاطمہ(مگدھ یونیورسٹی،گیا) اورجناب مدثر احمد گنائی(سنٹرل یونیورسٹی،حیدرآباد) اور جناب محمد حنیف(پنجابی یونیورسٹی، پٹیالہ)کی آمد متوقع ہے-
صدارت کے فرائض پروفیسر شہناز انجم، پروفیسر توقیر احمد خان، پروفیسر مظہر مہدی، پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین، پروفیسر کوثر مظہری، پروفیسر اخلاق احمد آہن، ڈاکٹر محمود فیاض ہاشمی، اور ڈاکٹر سید کلیم اصغرانجام دیں گے – جناب شاداب شمیم،جناب رئیس احمد فراہی، جناب محمد افضل زیدی، جناب امیر حمزہ، محترمہ مہر فاطمہ، محترمہ صالحہ عاصم، جناب شاہنواز خان اور جناب عبدالباری قاسمی نظامت کے فرائض انجام دیں گے – علم دوست حلقے میں اس سمینار کی مقبولیت کے پیش نظر کثیر تعداد میں لوگوں کی آمد متوقع ہے۔
دنیا
وزیراعظم نریندر مودی ابو ظہبی پہنچے ، شیخ محمد بن زاید نے ہوائی اڈے پر استقبال کیا
ابو ظہبی، چار یورپی ممالک کے دورے سے قبل جمعہ کے روز مختصر دورے پر یہاں پہنچے وزیراعظم نریندر مودی کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ہوائی اڈے پر گرمجوشی سے استقبال کیا مسٹر مودی کا بعد ازاں روایتی خیر مقدم کیا گیا۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت شروع ہوئی۔ وفود کی سطح کی بات چیت کے بعد وزیراعظم کا صدر آل نہیان کے ساتھ علیحدہ سے ملاقات کا بھی پروگرام ہے۔
مسٹر مودی آج صبح متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ابو ظہبی سے ان کا آج شام ہی نیدرلینڈز جانے کا پروگرام ہے۔
یواین آئی۔ م س
ہندوستان
نیٹ-یو جی کا 21 جون کو ہوگا دوبارہ امتحان، 14 جون تک جاری ہوں گے ایڈمٹ کارڈ: پردھان
نئی دہلی، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اعلان کیا ہے کہ نیٹ-یو جی کا دوبارہ امتحان 21 جون کو منعقد کیا جائے گا اور طلبہ کو 14 جون تک داخلہ کارڈ (ایڈمٹ کارڈ) جاری کر دیے جائیں گے۔
مسٹر پردھان نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ اگلے سال سے نیٹ کا امتحان او ایم آر شیٹ کے بجائے کمپیوٹر پر مبنی موڈ میں کرایا جائے گا۔ ساتھ ہی اس بار دوبارہ امتحان دینے والے طلبہ کو اپنی سہولت کے مطابق امتحان کےلیے شہر منتخب کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے گا، تاکہ انہیں سفر اور دیگر پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ تین مئی کو منعقدہ امتحان کے بعد سات مئی کو کچھ شکایات سامنے آئی تھیں، جس کے بعد حکومت نے فوری تحقیقات شروع کر دیں۔ تحقیقات میں 12 مئی تک یہ واضح ہو گیا کہ “گیس پیپر” کے نام پر اصل سوال نامے باہر پہنچے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ تعلیمی مافیا کی وجہ سے کسی محنتی اور ایماندار طالب علم کا مستقبل متاثر ہو۔
انہوں نے بتایا کہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تحقیقات سی بی آئی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ امتحان مافیا کے خلاف حکومت کی لڑائی جاری رہے گی اور اس بار تحقیقاتی ایجنسیاں پوری سختی سے کارروائی کریں گی۔ انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ امتحان میں گڑبڑ کرنے والوں کو سخت سزا بھگتنا ہوگی۔ مرکزی وزیر نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں اور گمراہ کن معلومات سے ہوشیار رہنے کی اپیل بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں فرضی خبریں ایک بڑا چیلنج بن چکی ہیں، اس لیے طلبہ اور والدین صرف حکومت یا این ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ سرکاری معلومات پر ہی بھروسہ کریں۔
مسٹر پردھان نے کہا کہ این ٹی اے ہر سال کروڑوں طلبہ کے امتحانات منعقد کرتی ہے اور “زیرو ایرر” کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے مفادات کا تحفظ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحان کے عمل کو مکمل طور پر منصفانہ اور شفاف بنایا جائے گا۔
یواین آئی۔ایف اے
ہندوستان
پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، انتخابات ختم ہوتے ہی حکومت نے عوام سے “وصولی” شروع کی:کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے پیٹرول، ڈیزل اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافے پر وزیرِ اعظم نریندرمودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انتخابات ختم ہوتے ہی حکومت نے عوام سے “وصولی” شروع کر دی ہے کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں نریندر مودی کو “مہنگائی مین” قرار دیتے ہوئے کہا، “مہنگائی مین مودی نے آج پھر عوام پر کوڑا برسایا۔ پیٹرول اور ڈیزل تین تین روپے مہنگا کر دیا گیا، جبکہ سی این جی کی قیمت میں بھی دو روپے اضافہ کر دیا گیا۔ انتخابات ختم، مودی کی وصولی شروع۔ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے اور عام لوگوں پر مسلسل مالی بوجھ بڑھایا جا رہا ہے۔”
اسی دوران کانگریس کے شعبۂ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ جب عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں کم تھیں یا گر رہی تھیں تو کانگریس مسلسل یہ مطالبہ کرتی رہی کہ اس کا فائدہ ہندستانی صارفین تک پہنچایا جائے اور گھریلو سطح پر گیس، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی جائیں، لیکن ایسا نہیں کیا گیا اور صارفین کو کوئی راحت نہیں ملی۔
انہوں نے مزید الزام لگایا کہ اب مغربی ایشیا میں جنگ کے باعث عالمی تیل قیمتوں میں اضافے اور اسمبلی انتخابات کے اختتام کے بعد مودی حکومت نے پہلے کمرشل ایل پی جی کی قیمتیں بڑھائیں اور اب پیٹرول و ڈیزل بھی مہنگا کر دیا ہے۔
جئے رام رمیش کے مطابق اس اقدام سے مہنگائی میں مزید اضافہ یقینی ہے، جو موجودہ مالی سال میں تقریباً چھ فیصد تک پہنچ سکتی ہے، اور اس سے اقتصادی ترقی کی رفتار کے اندازوں پر بھی منفی اثر پڑ سکتا ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا1 week agoامریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور
دنیا7 days agoامریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا
ہندوستان1 week agoآپریشن سندور نے درست اور فیصلہ کن کارروائی سے ہندستان کی سلامتی پالیسی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا:سیتا رمن
دنیا6 days agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان1 week agoراجناتھ سنگھ نے ‘آپریشن سندور’ کو قومی عزم اور تیاری کی مضبوط علامت قرار دیا
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز پر منڈلاتا امریکی طیارہ پراسرار طور پر اچانک آسمان سے غائب، کہاں گیا
دنیا1 week agoاسرائیل کے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود فضائی حملے، 9 فلسطینی شہید
ہندوستان4 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا1 week agoامریکی کوشش پھر ناکام، روس نے اقوام متحدہ میں ایران مخالف قرارداد مسترد کر دی
ہندوستان1 week agoبی جے پی دورِ حکومت میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ، دھامی حکومت عصمت دری کے ملزمان کو بچا رہی ہے: کانگریس
دنیا1 week agoحج 2026: رضاکارانہ کام کے خواہشمند افراد کیلیے خوشخبری
دنیا1 week agoایرانی عوام جلد فتح کا جشن منائیں گے: محمد رضا










































































































