تازہ ترین
کشمیر کی بگڑتی ہوئی تازہ صورتحال کا ایک جائزہ

رضوان سلطان:
وادی کشمیر میں پچھلے کچھ دنوں سے حالات بہت کشیدہ ہیں ،اور ہر گزرتے دن کے ساتھ حالات میں مزید خرابی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ تلاشی آپریشن کے بعد ، جھڑپ پھر پتھراؤ اس کے ساتھ فائرنگ اور پھر ہلاکتیں کچھ دنوں سے کشمیر میں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔
اگر ہم۷ جولائی سے شروع ہونے والی ان جھڑپوں ،ہلاکتوں ،اور تصادم کی بات کریں تو ۷ جولائی کو کولگام کے ریڈونی علاقے میں جب فورسز علاقے کا محاصرہ کرنے لگے تو مشتعل نوجوانوں نے گھروں سے باہر نکل کے فورسز پر پتھراؤ شروع کیا ،جس کے دفاع میں فورسز کی فائرنگ سے ایک کمسن لڑکی اندلیب سمیت ۳ ہلاک ہوئے تھے ۔
10 جولائی کو شوپیان کے وہیل گاؤں میں جنگجوؤں کے ساتھ فورسز کی جھڑپ شروع ہوئی ، جنگجوؤں کے بچاؤ میں نوجوانوں نے فورسز پر پتھراؤ شروع کیا جس دوران گولی لگنے سے تمسیل احمد خان کی موت ہوگئی جبکہ ۵۰سے زائد ذخمی ہوئے ،انتظامیہ کا کہنا تھا کہ فورسز کو اپنے بچاؤ میں فائرنگ کرنی پڑی ۔اسی دن جنگجو زینت الاسلام کے جھڑپ میں پھنسے جانے کی افوا اس کے والد نے جب سنی تو ا ن کا دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوئی .وہیں تین ہفتے پہلے بارہ مولہ میں فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے عبید منظور نامی طالب علم اسی دن سرینگر کے ہسپتال میندم توڑ گئے ۔
11جولائی کو شوپیان کے میمندر گاؤں میں اس وقت قیامت خیز واقعہ پیش آیا جب گرینیڈ کو کھولنا سمجھ بیتٹھے بچے اس سے کھیلنے لگے کہ اچانک دھماکہ ہو گیا ،جس کے دوران ایک کمسن ہلاک جبکہ دیگر چار زخمی ہوئے ۔ اسی دن کپواڑہ ترہگام میں ہلاکتوں کے خلاف نوجوان احتجاج کر رہے تھے کہ اسدوران فورسز کی کانوائے آ وہاں سے گز ر ی تو نوجوانوں نے پتھراؤ شروع کیا جس کے بعد فورسز نے ہوائی فائرنگ کی جس سے افراتفری پھیل گئی ۔جبکہ وہاں ڈیوٹی پر تعینات فورسز پر نوجوانو ں نے پتھراؤ شروع کیا ، جس کے بعد فورسز نے اپنے دفاع کے لئے آنسو گیس اور پلیٹ گن کا استعمال کرنا پڑا جس کے نتیجے میں خالد نامی نوجوان زخمی ہوا جو بعد میں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ۔
علاقے میں مزید حلالات کشیدہ ہونے کے پیش نظر انتظامیہ کو جمعرات علاقے میں کرفیو نافظ کرنا پڑا ،وہیں کل شام کو انتظامیہ نے کپواڑہ میں تما م مسکول اور کالج بند رکھنے کا فیصلہ کیا ۔وہیں مہلوک نوجوان کے جنازے کے بعد علاقے مین احتجاج اور پتھراؤ پھر شروع ہوا ۔جس دوران کئی نوجوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات آئی ہیں ۔
کل ملا کے ۷ جولائی سے اب تک 8شہری ہلاک ہوئے ہیں جن میں فورسز کے ساتھ تصادم میں6مارے گئے ہیں وہیں جنگجو کے والد دل کا دورہ پڑنے سے وہیں دھماکہ پھٹنے سے بچہ ہلاک ہو ا۔کشمیر میں آج گورنر راج چل رہا ہے اور اب دیکھنے والی بات ہو گی کہ وہ ان کشیدہ حالات سے نمٹنے کے لئے کتنی جلدی کامیاب ہوتے ہیں ۔
جموں و کشمیر
ویشنو نے جموں میں سری نگر-کٹرا وندے بھارت ایکسپریس کی توسیع شدہ سروس کو ہری جھنڈی دکھائی
جموں، ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے جمعرات کو یہاں سری نگر-کٹرا وندے بھارت ایکسپریس کی جموں تک توسیع شدہ سروس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اس موقع پر ریاست کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مقامی نمائندے اور ریلوے کے افسران سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ ٹرین پہلے سری نگر سے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا تک چلتی تھی، اب اسے سری نگر سے جموں توی تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس طرح ملک کی جدید ترین ٹرین اب براہ راست جموں و کشمیر کے سب سے بڑے شہر اور ریلوے مرکز تک پہنچے گی۔
اس موقع پر اشونی ویشنو نے کہاکہ “اس ٹرین کو پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے کٹرا سے ہری جھنڈی دکھائی تھی اور یہ کٹرا سے سری نگر تک جاتی تھی۔ آج اس سروس کو مزید توسیع دی گئی ہے۔ اب یہ ٹرین جموں سے سری نگر تک چلے گی۔ پہلے اس میں آٹھ کوچ تھے، جن کی تعداد اب بڑھا کر 20 کر دی گئی ہے۔”
وہیں عمر عبداللہ نے کہاکہ “اس موقع پر میں اشونی ویشنو اور مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آج ہم نے ریلوے کے ذریعے جموں کو کشمیر سے جوڑ دیا ہے۔ آٹھ کوچ سے بڑھا کر 20 کوچ والی یہ ٹرین ایک اہم کامیابی ہے۔ اب زیادہ لوگ آسانی سے سفر کر سکیں گے۔”
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ “جموں ریلوے اسٹیشن پر نئی 20 کوچ والی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا، جس سے اس علاقے میں ریلوے رابطے کو کافی فروغ ملا ہے۔ 20 کوچ کا اضافہ جدید اور تیز رفتار ریل سفر کی بڑھتی ہوئی مانگ کو ظاہر کرتا ہے اور مسافروں کی سہولت، گنجائش اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے حکومت کے عزم کو مضبوط کرتا ہے۔”
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا
امریکہ نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو رواں دواں رکھنے کے لیے نئی تجویز پیش کردی
واشنگٹن، امریکہ نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو رواں دواں رکھنے کے لیے نئی تجویز پیش کر دی ہے، یہ تجویز بین الاقوامی اتحاد کے حوالے سے ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے بدھ کو رپورٹ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں نیوی گیشن رک جانے کے بعد امریکہ کا نیا منصوبہ سامنے آیا ہے، ٹرمپ انتظامیہ نے جہاز رانی کی آمد و رفت کو بحال کرنے کے لیے ایک نئے اتحاد کی تجویز پیش کی ہے۔ اخبار نے لکھا کہ چند ہفتے قبل صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’مکمل طور پر کھلا اور کاروبار کے لیے تیار‘ قرار دیا تھا، لیکن اب ان کی انتظامیہ دیگر ممالک سے ایک نئے بین الاقوامی اتحاد میں شامل ہونے کی اپیل کر رہی ہے تاکہ جہاز اس آبی راستے سے گزر سکیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے ’’میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ‘‘ کے نام سے نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے، جس میں جہازوں کی محفوظ نقل و حرکت بحال کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور دیا گیا ہے۔
محکمہ خارجہ کی جانب سے منگل کے روز امریکی سفارت خانوں کو ایک اندرونی کیبل ارسال کیا گیا ہے، جس میں امریکی سفارت کاروں کو مختلف ممالک کو قائل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ وہ غیر ملکی حکومتوں کو اس میں شامل ہونے پر آمادہ کریں۔ کیبل کے مطابق امریکا کی قیادت میں قائم یہ مجوزہ اتحاد انٹیلی جنس شیئرنگ، سفارتی سطح پر ہم آہنگی اور پابندیوں کے نفاذ میں مدد فراہم کرے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
تیل کی عالمی قیمت 140 ڈالر تک پہنچ جائے گی: باقر قالیباف
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی حکمت عملی پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ فضول مشورے دے رہے ہیں، ناکہ بندی سے تیل کی قیمت 140 ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
ایرانی اسپیکر نے بیان میں کہا کہ اصل مسئلہ نظریہ نہیں بلکہ ذہنیت ہے، غیر حقیقی اور غلط مشورے فیصلوں کا حصہ بن رہے ہیں، امریکی ناکہ بندی سے تیل کے کنوؤں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ باقر قالیباف نے کہا تین دن میں کوئی کنواں نہیں پھٹا ہے اور اگلے 30 دن بھی تیل کے کنوؤں سے پیداوار جاری رہے گی۔
انھوں نے امریکی پالیسی سازوں کے غیر سنجیدہ اور فضول مشوروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ٹرمپ انتظامیہ کو وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ فضول مشورے دے رہے ہیں۔ قالیباف کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ ناکہ بندی کے نظریے کو آگے بڑھا رہے ہیں، اس ناکہ بندی سے تیل کی قیمتیں 120 ڈالر تک پہنچ رہی ہیں، تیل کی قیمتوں کا اگلا اسٹاپ 140 ڈالر تک جائے گا۔
دریں اثنا، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ باقر قالیباف نے ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ یہ چاہتے ہیں کہ ایران کو اقتصادی دباؤ اور اندرونی اختلافات کے ذریعے جھکنے پہ مجبور کر دیں۔
انھوں نے کہا دشمن یہ چاہتا ہے کہ محاصرے اور اندرونی میڈیا کے بیانیے کو کمزور کر کے ہمیں تقسیم کر دے، عوام یہ جان لیں کہ دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں واحد ہتھیار اتحاد اور وحدت ہے، جو بھی اختلافات کو ہوا دے گا وہ دشمن کے ایجنڈے پہ چل رہا ہے۔ قالیباف نے کہا ایرانی عوام پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ سیاسی اور عسکری حکام کے درمیان مکمل اتحاد موجود ہے اور ہم سب اپنے رہبر کے مطیع ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر2 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
ہندوستان5 days agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
دنیا1 week agoایران کی تجارتی ومالی مدد ہماری پابندیوں کا سامنا کرے گی:امریکہ
جموں و کشمیر2 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
ہندوستان5 days agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
دنیا6 days agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
دنیا1 week agoدھمکیوں کے سائے میں مذاکرات کسی صورت قبول نہیں: اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
دنیا1 week agoایرانی عوام کے حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں







































































































