تازہ ترین
گریز سیکٹر میں فوج اور جنگجوؤں کے مابین جھڑپ میں ۴ جنگجو اور ۴ فوجی ہلاک

خبر اردو :
شمالی کشمیر بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں فوج اور جنگجوؤں کے در میان گھماسان کی لڑا ئی کے دوران ایک میجر سمیت 4فو جی اہلکار ہلاک ہو ئے جبکہ فوج کی جوابی کاروائی کے دوران 4جنگجوبھی مارے گئے ہیں تاہم آخری اطلاعات ملنے تک جنگجوؤں اور فوج کے در میان جھڑپ جاری تھی ۔ادھر فوج نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہو ئے بتایا کہ منگلوار کی صبح گریز سیکٹر کے بکھتور علاقے میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک فوج نے در اندازی کی ایک بڑی کو شش کو ناکام بنایا جس کے دوران طر فین کے مابین مسلح تصادم آرائی شروع ہو ئی جس میں 36راشٹریا رائفلز سے وابستہ ایک فوجی میجر سمیت 4اہلکار ہلاک ہو ئے جبکہ جھڑپ کے وران4جنگجوؤں کو بھی مار گرایا گیا ،تاہم انہوں نے بتایا کہ علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہو نے کے نتیجے میں جنگجوؤں کی لاشیں ابھی تک بر آمد نہیں کی گئی ۔
انہوں نے بتایا کہ جنگجوؤں کی تلاش کے لئے علاقے میں پیرا کمانڈوز کی خد مات حا صل کی گئی ہے ۔ شمالی کشمیر بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں منگلوار کی صبح فوج اور جنگجوؤں کے در میان شدید معرکہ آرائی شروع ہو ئی جس کے دوران ایک فوجی میجر سمیت 4اہلکار ہلاک ہو ئے جبکہ جوابی کاروائی کے دوران 4جنگجوؤں کو بھی مار گرایا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ منگلوار کو اعلیٰ الصبح جنگجوؤں کا ایک گروپ لائن آف کنٹرول کے نزدیک اس پار داخل ہو نے کی کو شش کر رہا تھا کہ اس دوران یہاں پر تعاینات فوجی اہلکاروں کی نظر ان پر پڑی اور انہوں نے جنگجوؤں کو للکارا تاہم در اندازی کی کوشش کر نے والے جنگجوؤں نے جو کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے فوج پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4اہلکار ہلاک ہو ئے ۔اس دوران فوج نے جوابی کاروائی کی جس کے دوران 4جنگجو مارعے گئے ہیں ۔فوج کی چنار کور نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا ’گریز سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر تعاینات فوج نے یہاں منگلوار کی صبح جنگجوؤں کو ایک گروپ جو کہ در اندازی کرتے ہو ئے اس پار داخل ہو نے کی کو ششوں میں مصروف تھے کو للکارا جس کے دوران جنگجوؤں نے فوجی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی ۔انہوں نے بتایا کہ فوج اور جنگجوؤں کے در میان شروع ہو نے والی جھڑپ میں ایک میجر سمیت 4فوجی اہلکار مارے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ جھڑپ کے دوران 4جنگجوؤں بھی مارے گئے ہیں جبکہ علاقے میں جنگجوؤں اور فوج کے در میان جھڑپ جاری ہے ۔ اس دوران فوج نے گریز سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک جھڑپ کی تصدیق کرتے ہو ئے بتایا کہ منگلوار کی صبح جنگجوؤں کے ایک گروپ نے در اندازی کی کوشش کی جس کے دوران فوج نے جنگجوؤں کو للکارا تاہم انہوں نے خو د کار ہتھیاروں سے فوج پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4فوجی اہلکار مارے گئے ہیں جن میں ایک میجر بھی شامل ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ فوج کی جوابی کاروائی کے دوران 2جنگجوؤں کو بھی مار گرایا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مزید جنگجوؤں کی تلاش کے لئے علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔ مہلوک فوجیوں کی شناخت میجر کے پی رانے، حوالدار جامی سنگھ، حوالدار وکرم جیت اور رائفل مین مندیپ سنگھ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ مہلوک اہلکار فوج کی 36 راشٹریہ رائفلز (آر آر) سے وابستہ تھے۔ د فاعی تر جمان نے بتایا کہ فوج نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر در اندازی کر نے والے جنگجوؤں کو مار گرانے کے لئے علاقے میں مزید کمک طلب کی ۔فوجی ذرائع نے بتایا کہ جھڑپ کو مختصر کرنے اور چھپے بیٹھے جنگجوؤں کو مار گرانے کے لیے علاقے میں فوج کے پیرا کمانڈوز کو طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گریز کے وسیع جنگلاتی خطے میں فوج نے جنگجوؤں کی نقل و حرکت کا پتہ لگانے کے لیے ڈرون طیاروں کو بھی کام پر لگادیا ہے۔KNS
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں شپنگ کنٹرول سسٹم کا اعلان کرے گا: رکن پارلیمنٹ
تہران، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز (اسٹریٹ آف ہرمز) میں سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے نظام کا آغاز کرے گا۔
علاقائی کشیدگی اور سمندری سلامتی سے متعلق جاری تنازعات کے درمیان، سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ معلومات مشترک کی ہیں۔ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ‘ایکس’ پر لکھا، “ایران نے اپنی قومی خودمختاری اور بین الاقوامی تجارتی سلامتی کی ضمانت کے تحت آبنائے ہرمز میں ایک طے شدہ راستے سے ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کر لیا ہے، جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے نظام کے تحت صرف انہی تجارتی جہازوں اور فریقین کو آبنائے ہرمز پار کرنے کی اجازت ہوگی جو ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے لیے فیس (ٹیکس) بھی نافذ کرے گا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آرو ویلی روڈ پر ہفتہ کے روز ایک سیاحتی ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیاحتی ٹیکسی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت باوِن بھاوسر اور نینا کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گجرات کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں اوِن بھاوسر، اشوک نینا، دونوں ساکنان گجرات اور ڈرائیور رئیس احمد بٹ، ساکن رنگورڈ پہلگام شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے 72 کروڑ روپے کے گندے پانی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی تخمینی لاگت بالترتیب 37.96 کروڑ روپے اور 34.43 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد دونوں شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور گندے پانی کے انتظام کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری ترجمان نے ہفتہ کو بتائی۔
عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ان منصوبوں سے سیوریج کے سائنسی طریقے سے ٹھیک کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، آبی ذخائر کو آلودگی سے بچایا جائے گا اور بارہمولہ و راجوری کے رہائشیوں کی صحت، صفائی اور مجموعی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے سوچھ بھارت مشن (اربن) 2.0 کے کیپیکس جزو کے تحت میونسپل کونسل بارہمولہ اور میونسپل کونسل راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) تیار کی ہیں۔
ان ڈی پی آرز کا تکنیکی جائزہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے لیا ہے۔ ان منصوبوں پر سیکوینشل بیچ ری ایکٹر (ایس بی آر) ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا، جو ایک ہی مرحلے میں حیاتیاتی طریقے سے گندے پانی کے مؤثر علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ منصوبے بارہمولہ اور راجوری میں صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور پائیدار گندے پانی کے علاج کے نظام قائم کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں۔ دونوں منصوبوں کو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان6 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا3 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا3 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان4 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا6 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
ہندوستان5 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
تازہ ترین6 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا4 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان3 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
تازہ ترین5 days agoایران کی توجہ اب بھی پائیدار امن پر مرکوز لیکن کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار : فاطمہ مہاجرانی






































































































