پاکستان
بی ایل اے نے 182 افراد کو یرغمال بنایا، حملے میں 11 فوجی مارے گئے۔ بی ایل اے کا دعوی

اسلام آباد، صوبہ بلوچستان کی آزادی کا مطالبہ کرنے والی علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے منگل کو پاکستان ریلوے کی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر حملہ کرکے 182 افراد کو یرغمال بنا لیا، اس حملے میں 11 پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ کے مطابق جعفر ایکسپریس پر اس کے جنگجوؤں کا مکمل کنٹرول ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یرغمالیوں میں پاک فوج، پولیس، آئی ایس آئی اور اے ٹی ایف کے ایکٹیو ڈیوٹی اہلکار شامل ہیں جو سب چھٹی پر سفر کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عام مسافروں بالخصوص خواتین، بچوں، بوڑھوں اور بلوچ شہریوں کو رہا کر کے محفوظ راستوں سے ان کی منزلوں کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔
بی ایل اے نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوجی مداخلت جاری رہی تو تمام مغویوں کو ہلاک کر دیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ آپریشن کی قیادت بی ایل اے کے مجید بریگیڈ، ایس ٹی او ایس، الفتح سکواڈ اور زراب یونٹ کر رہے ہیں اور کسی بھی فوجی کارروائی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
بی ایل اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج وہاں بی ایل اے کے یونٹوں کے خلاف ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کے ذریعے فضائی حملے کر رہی ہے۔ اگر اس کے عوام پر فضائی حملے فوری طور پر بند نہ کیے گئے تو پاکستان کو ٹرین میں یرغمال بنائے گئے لوگوں سے محروم ہونا پڑے گا اور اس کا ذمہ دار پاکستان ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ بی ایل اے کے جنگجو پاکستان کے خلاف تزویراتی مہم چلاتے رہے ہیں اور اسی کے تحت ان کے یونٹوں نے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے خیبرپختونخوا کے پشاور سٹیشن جانے والی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے ٹرین کو پٹری سے اتار کر اس کا کنٹرول سنبھال لیا۔ حملے کے دوران 11 پاکستانی فوجی مارے گئے، جب کہ 182 افراد کو یرغمال بنایا گیا۔
دریں اثنا اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان میں بولان پاس کے علاقے ڈھاڈر کے مقام پر دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا جس میں معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردوں نے ٹرین کو ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنایا ہوا ہے، علاقہ انتہائی دشوار گزار ہونے کے باوجود سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یرغمال بنائے گئے معصوم مسافروں میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے، دہشت گرد بیرون ملک اپنے سہولت کاروں سے بھی رابطے میں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا، معصوموں کو نشانہ بنانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ دہشت گردوں کا اسلام، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
قبل ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر مچھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹرین ڈرائیور زخمی جبکہ ٹرین کو روک لیا گیا تھا۔
ریلوے حکام نے بتایا تھا کہ مسلح افراد نے مچھ کے علاقے پیرو کنری کے قریب جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ٹرین کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی ریلیف ٹرین اور ایمبولینسیں جائے وقوع روانہ کر دی گئی اور سبی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی لگا دی گئی۔
انہوں نے بتایا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے بھی علاقے کو گھیر لیا ہے، واقعے کی نوعیت اور ممکنہ دہشتگردی کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس میں 9 بوگیاں اور 500 مسافر سوار ہیں، وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی، کنٹرولر ریلوے محمد کاشف کے مطابق مسافروں اور عملے سے رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق دشوار گزار علاقے کے باعث جائے وقوع تک رسائی میں مشکلات ہیں، بلوچستان حکومت نے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور تمام ادارے متحرک ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
ابراہم معاہدہ ہمارے بنیادی نظریات سے متصادم ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد، پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کیا گیا ابراہم معاہدہ پاکستان کیلئے قابل قبول نہیں کیونکہ یہ ملک کے بنیادی نظریات سے متصادم ہے۔
نجی نیوز چینل ’’سما‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ’’میرا نہیں خیال کہ ہم کسی ایسے معاہدے میں شامل ہوں گے جو ہمارے بنیادی نظریات کے خلاف ہو۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’اس وقت نہ ہم نے کوئی اقدام اٹھایا ہے اور نہ ہی کسی نے باضابطہ طور پر ہمیں اس معاہدے میں شامل ہونے کیلئے کہا ہے۔‘‘
وزیر دفاع نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں اب بھی جاری ہیں، اس لیے ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھنا ممکن نہیں جن پر ’’ایک دن کا بھی اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔‘‘
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ’’ہمارا واضح مؤقف ہے کہ یہ معاہدہ ہمارے لیے قابل قبول نہیں، اور ہم واحد ملک ہیں جس کے پاسپورٹ پر اسرائیل کا نام تک شامل نہیں ہے۔‘‘
ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے پاکستان، سعودی عرب، قطر، ترکی، مصر اور اردن سمیت دیگر مسلم ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے بعد ابراہم معاہدے میں شامل ہوں۔
یواین آئی۔ م س
پاکستان
امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کو تیز کرنے کیلئے پاکستان نے کوششیں تیز کردیں
اسلام آبادم، پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کو تیز کرنے کے لیے اپنی سفارتی کوششوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
چھ ہفتوں سے جاری نازک جنگ بندی کے باوجود جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت محدود رہی ہے، جبکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے نے عالمی معیشت پر دباؤ برقرار رکھا ہوا ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران سے “درست جوابات” حاصل کرنے کے لیے چند دن انتظار کرسکتے ہیں، تاہم وہ 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ کے دوران اپریل میں اعلان کردہ جنگ بندی ختم کر کے دوبارہ حملے شروع کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر دہرایا کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ نئے حملے ایک علاقائی جنگ کا سبب بن سکتے ہیں۔
ایرانی حکومت نے امریکہ کو اپنی تازہ پیشکش پیش کی ہے، جس میں پابندیاں ہٹانے، منجمد اثاثے آزاد کرنے، امریکی فوجیوں کے انخلا اور آبنائے ہرمز پر کنٹرول جیسے مطالبات شامل ہیں۔
دریں اثنا ثالثی کوششوں کے سلسلے میں، پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کےدورہ تہران کی توقع ہے۔ مزید برآں، پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بات چیت کے لیے چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ بیجنگ حکومت نے مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تنازعات کے باعث عالمی توانائی ترسیل کا اہم مرکز آبنائے ہرمز بڑی حد تک بند ہے۔ ایرانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آبنائے میں “کنٹرول شدہ بحری علاقہ” قائم کر دیا ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق چین اور جنوبی کوریا کے کچھ آئل ٹینکر ایران کے تعاون سے آبنائے سے گزر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کا فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
راولپنڈی، پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 4 جدید ترین نیویگیشنل معاون نظام سے لیس ہے اور طویل فاصلے تک انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ میزائل تجربے کا مشاہدہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران نے کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان نے فتح 4 کے کامیاب تجربے کو سراہا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق فتح 4 میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی مقامی دفاعی صلاحیتوں اور جدید میزائل ٹیکنالوجی میں پیش رفت کا اہم مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
ٰیواین آئی۔ م س
دنیا1 week agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا1 week agoایران نے صدر پزشکیان کے استعفی کی خبروں کی تردید کی
دنیا1 week agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
دنیا1 week agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کے ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کر لیے
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر حج کمیٹی کے سامان سے متعلق فیصلے سے واپس آرہے حاجیوں میں نظر آئی ناراضگی
جموں و کشمیر5 days agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
دنیا1 week agoایران کے خلاف دوبارہ جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں: امریکی وزیرِ دفاع
ہندوستان4 days agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
دنیا3 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا7 days agoہرمزگان کمیونیکیشن ٹاور پر حملے کے بعد ایران کے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں 7 افراد زخمی
دنیا6 days agoجنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب




































































































