تازہ ترین
جموں وکشمیر : آئی اے ایس افسر اعجاز اسد “راشٹریہ گورو ایوارڈ “کے لئے نامزد

آئی اے ایس افسر ہونے کے علاوہ محمد اعجاز اسد اردو زبان کے شاعر بھی ہیں۔ ‘برف زار’ ان کا پہلا شعری مجموعہ ہے جس پر انہیں ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔
خبراردو:-
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر سے تعلق رکھنے والے آئی اے ایس افسر محمد اعجاز اسد کو ایڈمنسٹریشن اور لٹریچر کے شعبوں میں نمایاں کام کرنے پر راشٹریہ گورو ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔ انڈیا انٹرنیشنل فرنڈشپ سوسائٹی کی طرف سے یہ ایوارڈ اُن غیر معمولی ہندوستانی شہریوں کو دیا جاتا ہے جو تعلیم، سیاست و سوشل ورک، فائن آرٹس، انڈسٹری، سائنس اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔
انتظامی خدمات کی مثالی فراہمی اور اپنی اردو شاعری کے لئے مشہور محمد اعجاز اسد کو یہ ایوارڈ قومی راجدھانی نئی دہلی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں دیا جائے گا ، جس کی تاریخ کا کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
آئی اے ایس افسر ہونے کے علاوہ محمد اعجاز اسد اردو زبان کے شاعر بھی ہیں۔ ‘برف زار’ ان کا پہلا شعری مجموعہ ہے جس پر انہیں ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ ان کی غزلیں ‘ریختہ ڈاٹ او آر جی’ پر دستیاب ہیں۔ سن 2012 بیچ کے آئی اے ایس افسر اعجاز اسد فی الوقت کشمیر پاور ڈسکام کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ جموں وکشمیر کے دونوں صوبوں میں بحیثیت ضلع مجسٹریٹ اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں اور اپنی انسانیت نوازی کی وجہ سے لوگوں میں کافی مقبول ہیں۔
اعجاز اسد سرحدی ضلع پونچھ سے آئی اے ایس امتحان پاس کرنے اور قبل ازیں آئی آئی ٹی دلی میں داخلہ پانے والے پہلے نوجوان تھے۔ آئی اے ایس امتحانات پاس کرنے سے قبل انہوں نے آئی آئی ٹی دلی سے میکینکل انجینئرنگ میں بی ٹیک کیا تھا۔ نیو ز ایجنسی یو این آئی اردو نے جب اعجاز اسد سے رابطہ قائم کر کے اُن سے پوچھا کہ وہ کون سے کام ہیں جن کی بنا پر انہیں اس ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے، تو ان کا کہنا تھا: ‘جب انسان اپنی تعریف خود کرتا ہے تو وہ عجیب لگتا ہے۔ اس لئے، میں نے لوگوں کے لئے کیا کیا ہے، میں اس پر خود بات نہیں کرنا چاہوں گا ‘۔ تاہم ان کا ساتھ ہی کہنا تھا: ‘یہ میں ضرور کہنا چاہوں گا کہ کام کرنے کے لئے جذبہ ہونا چاہئے ۔ ایک انسان میں کام کرنے کا جذبہ ہوگا تو اس کے لئے کوئی منزل دور نہیں’۔
اعجاز اسد کے آبائی علاقہ سے تعلق رکھنے والے صحافی ناظم علی منہاس کا کہنا تھا: ‘اعجاز صاحب میں عوام کی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہے’۔ ان کا مزید کہنا تھا: ‘اعجاز اسد صاحب کو جب 2018 میں ضلع پونچھ بحیثیت ضلع مجسٹریٹ بھیجا گیا تھا تو یہاں کے لوگوں کو پہلی دفعہ ایک صحیح انتظامیہ دیکھنے کو ملی تھی ۔ انہوں نے ضلع کی ترقی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی تھی ۔ وہ اپنے دفتر میں ہر ایک سے ملتے تھے اور ہر ایک کو سنتے تھے۔ کئی بار انہیں سڑک پر بھی لوگوں سے ملتے ہوئے دیکھا گیا’۔
ناظم نے بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ جب انہیں چند ماہ بعد ضلع پونچھ سے ٹرانسفر کیا گیا تھا تو لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاج کیا تھا اور سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت روک دی تھی۔
(ای ٹی وی)
دنیا
ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکومت بھی جنرل قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں امریکہ کی جانب سے قاسم سلیمانی کو ہلاک کیے جانے کے بعد ایران کی قیادت ’’خوش‘‘ تھی کیوں کہ ان کے بقول وہ مبینہ طور پر سلیمانی سے خوف زدہ تھی۔
فیتھ اینڈ فریڈم کولیشن کے ’’روڈ ٹو میجورٹی کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے 2020 میں قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا باعث بننے والے امریکی حملے کو ’’مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کے اہم ترین واقعات میں سے ایک‘‘ قرار دیا۔ انھوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کارروائی نے خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال کو نئی شکل دی۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں خامنہ ای اور ایران میں دیگر لوگ بھی اس بات پر خوش تھے کہ میں نے قاسم سلیمانی کو جان سے مارا، کیوں کہ ان کے بقول ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، سلیمانی ایران کی قیادت کے لیے بھی ایک طاقت ور شخصیت بن چکا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے طنز کرتے ہوئے اور آواز کی نقل کرتے ہوئے مضحکہ خیز انداز میں کہا ایران کی قیادت سنبھالنے کے لیے کوئی تیار نہیں، اب کوئی بھی ایران کا صدر بننا نہیں چاہتا، جب وہاں پوچھا جاتا ہے کہ ایران کا صدر کون بننا چاہے گا؟ سب جواب دیتے ہیں ’’نہیں نہیں، شکریہ!‘‘
قاسم سلیمانی کو ٹرمپ نے اپنے پہلے دور حکومت میں قتل کیا تھا، ٹرمپ نے تعریف بھی کی کہ وہ ایک جینئس تھا، لیکن اس نے ہمارے فوجیوں کو مارا تھا۔ یاد رہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020 کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ کارروائی امریکی افواج کے ایک ڈرون حملے کے ذریعے عمل میں لائی گئی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا: یو کے ایم ٹی او
لندن، برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
یو کے ایم ٹی او کے مطابق ٹینکر کے کپتان نے اطلاع دی ہے کہ جہاز کو ایک نامعلوم پروجیکٹائل آکر لگا، جس کے نتیجے میں جہاز کے برج (بریج) کو نقصان پہنچا۔
ادارے نے مزید بتایا کہ واقعے میں جہاز کا تمام عملہ محفوظ ہے، جبکہ فی الحال کسی قسم کے ماحولیاتی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ یو کے ایم ٹی او کے مطابق متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
آپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
نئی دہلی وزارتِ دفاع نے آپریشن سندور کے دوران شہید ہوئے فوجیوں کے بارے میں وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے گزشتہ سال پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان کے تعلق سے سوشل میڈیا پر پھیلائے جا رہے تنازع پر ہفتہ کو وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں کہی جا رہی باتیں جان بوجھ کر گمراہ کرنے والی اور حقائق کے اعتبار سے غلط ہیں۔
آپریشن سندور کے دوران شہید ہوئے چھ فوجیوں کے نام حال ہی میں نیشنل وار میموریل (قومی جنگی یادگار) پر کندہ کیے جانے کے بعد، سوشل میڈیا پر مسٹر سنگھ کے آپریشن سندور میں شہید فوجیوں کی تعداد کے بارے میں پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سوال اٹھائے جا رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ حکومت نے اس معلومات کو چھپایا ہے۔
وزارتِ دفاع نے بیان جاری کر کے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹس میں وزیرِ دفاع کی طرف سے گزشتہ سال 28 جولائی کو پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر کو غلط طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان پوسٹس میں تقریر کے ایک حصے کو جان بوجھ کر چن کر غلط مطلب نکالا گیا ہے، جیسے کہ وزیرِ دفاع نے کہا ہو کہ ‘آپریشن سندور’ کے دوران کسی بھی ہندستانی فوجی کی جان نہیں گئی۔ یہ باتیں جان بوجھ کر گمراہ کرنے والی اور حقائق کے حساب سے غلط ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں نے وزیرِ دفاع کی پارلیمانی تقریر کے تعلق سے تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے، انہوں نے ان کی باتوں کے وسیع تناظر کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے، “یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وزیرِ دفاع کی تقریر کے وقت، میڈیا کے کچھ حصوں اور سوشل میڈیا پر ایک خاص اور زور شور سے پھیلائی جا رہی بات چل رہی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ‘آپریشن سندور’ کے دوران ہندستانی پائلٹ مارے گئے تھے۔ یہ بات پوری طرح سے غلط تھی، پھر بھی اسے جارحانہ طریقے سے پھیلایا جا رہا تھا تاکہ آپریشن کی کامیابی کو کم تر دکھایا جا سکے اور عوام کا حوصلہ توڑا جا سکے۔ وزیرِ دفاع نے اسی خاص اور شرارت آمیز بیانیہ کے جواب میں وہ بیان دیا تھا۔ اس لیے، ان کی باتیں اس وقت خطرناک حد تک پھیل رہی ایک غلط بات کا درست اور تناظر کے ساتھ جواب تھیں۔”
وزارت نے کہا ہے کہ وزیرِ دفاع کی تقریر کو اس کے پورے اور صحیح تناظر میں سمجھنا بھی ضروری ہے۔ پارلیمنٹ میں ان کا بیان پوری طرح سے ‘آپریشن سندور’ کی شاندار کامیابی کا فخر سے بھرپور اور صحیح احوال تھا۔ یہ ایک ایسا آپریشن تھا جس میں ہندستانی دفاعی افواج نے بے مثال درستگی، عزم اور فوجی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ آپریشن کے دوران، 100 سے زیادہ دہشت گردوں اور پاکستانی فوجیوں کو ہلاک کیا گیا، ساتھ ہی پاکستانی ایئر بیس اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات ان کے بنیادی ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ یہ تقریر ہندستانی دفاعی افواج کے حوصلے اور صلاحیت کے لیے ایک موزوں خراجِ تحسین تھی، اور ان لوگوں کے لیے ایک واضح پیغام تھا جو ہندستان کا نقصان چاہتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ دفاع اور حکومتِ ہند ہندستانی دفاعی افواج کے ہر رکن کے تئیں احترام، شکرگزاری اور عقیدت کا جذبہ رکھتے ہیں، اور سب سے بڑھ کر، ان لوگوں کے تئیں جنہوں نے ملک کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کر دیں۔ ان کی قربانی مادرِ وطن کی خدمت کی اعلیٰ ترین شکل ہے، اور اسے ہمیشہ اس احترام، فخر اور سنجیدگی کے ساتھ یاد کیا جائے گا جس کے وہ حقدار ہیں۔ حکومت نے ان کی عظیم قربانی کو عزت دیتے ہوئے یہ یقینی بنایا ہے کہ ان کے نام ‘نیشنل وار میموریل’ کی دیواروں پر کندہ کیے جائیں۔ حکومت نے ان بہادروں کے خاندانوں اور ان کے زیرِ کفالت افراد کو تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات میں رعایتیں دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔
یو این آئی ایف اے
تازہ ترین7 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
ہندوستان5 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
دنیا7 days agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
دنیا7 days agoامریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
تازہ ترین7 days agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
دنیا7 days agoپاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت، ایران کو کچھ منجمد اثاثے جاری، ناکہ بندی بھی اٹھا لی گئی
ہندوستان5 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا4 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
دنیا6 days agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
دنیا7 days agoتیل برآمدات پر پابندی ختم، لبنان جنگ کے خاتمے کی طرف بڑی پیش رفت، عباس عراقچی کا اعتراف
جموں و کشمیر7 days agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
جموں و کشمیر5 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی



































































































