تازہ ترین
عمران خان کو دونوں ٹانگوں میں گولیاں لگیں- یاسمین راشد

اسلام آباد، 3 نومبر (یو این آئی) پاکستا تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشدنے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کو دونوں ٹانگوں میں گولیاں لگی ہیں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں یاسمین راشد نے بتایا کہ الحمدللہ عمران خان کی صحت بہتر ہے، انہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ عمران خان پر فائرنگ کرنے والے دو حملہ آور تھے سابق وزیر اعظم پر وزیر آباد میں حقیقی آزادی مارچ کے دوران مسلح شخص کی جانب سے اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ کنٹینر پر دیگر راہنماؤں کے ساتھ موجود تھے۔ فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور کینٹینر پر موجود رہنما بھی گھبرا گئے۔ فائرنگ کے وقت قافلہ ظفر علی خان چوک کے قریب پہنچا تھا۔ کارکنان عمران خان کو ہاتھوں میں اٹھا کر کنٹینر سے گاڑی میں لے کر روانہ ہوئے۔
دریں اثناء مبینہ حملہ نے کہا ہے کہ میرا ٹارگٹ صرف عمران خان تھا اور کسی کو نہیں مارنا چاہتا تھا۔پولیس کو دیے گئے بیان میں اس کا کہنا ہے کہ میں نے عمران خان کو پوری طرح مارنے کی کوشش کی تھی،ان کو اچانک مارنے کا فیصلہ کیا۔مبینہ حملہ آور نے کہا کہ اپنی موٹرسائیکل پر آیا جو ماموں کی دکان پر کھڑی ہے، میرے پیچھے کوئی نہیں تنہا عمران خان کو مارنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کے صدر عارف علوی نے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ کو بزدلانہ اور مکر و فریب سے پُر قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کے سابق بہادر وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتاہوں۔انہوں نے لکھا کہ افسوسناک واقعے پر حکام بالا سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے، واقعے کے دوران جاں بحق ہونے والے سیاسی کارکن کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔
صدر علوی نے کہا کہ عمران خان کے قاتلانہ حملے میں بچ جانے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، یہ حملہ افسوسناک، تشویشناک، مکرو فریب سے پُر اوربزدلانہ ہے۔نہوں نے مزید لکھا کہ عمران خان ٹانگ میں چند گولیاں لگنے سے زخمی ہیں، امید ہے کہ عمران خان کی حالت نازک نہیں ہے، اللہ تعالیٰ ان کو اور تمام زخمیوں کو صحت عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ آج وزیرآباد میں حقیقی آزادی مارچ میں کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت 6 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا۔فائرنگ کے بعد مارچ میں بھگدڑ مچی اور کینٹینر پر موجود رہنما بھی گھبرا گئے، فائرنگ کے بعد کارکنان عمران خان کو ہاتھوں اٹھا کر کنٹینر سے گاڑی میں لیکر روانہ ہوئے۔ٹانگ پر گولی لگنے کے باوجود عمران خان نے مسکراتے ہوئے کارکنوں کو ہاتھ ہلایا اور گاڑی میں سوار ہوکر لاہور کی جانب روانہ ہوئے۔
ہندوستان
مودی حکومت کی پیدا کردہ ہے ملک کی ایندھن کی قلت : کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ملک میں ایندھن کے مسئلے کو مودی حکومت کا پیدا کردہ بحران قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے لیے حکومت میں بیٹھے لوگوں میں دور اندیشی کا فقدان اور ان کی نااہلی ذمہ دار ہے مسٹر کھرگے نے جمعہ کو یہاں کہا کہ ہندوستان کے عوام کو یہ سمجھنا ہوگا کہ عالمی ایندھن کے بحران کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں اقتصادی بحران کی بڑی وجہ مودی حکومت میں قیادت کا بحران، دور اندیش سوچ کی کمی اور نااہلی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس بحران کا خمیازہ عوام کو پیٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی بڑھی ہوئی قیمتوں کی صورت میں اپنی جیب سے بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا مہنگائی پر وسیع اثر ہوتا ہے اور اس سے پورے ہندوستان میں مہنگائی کی سلسلہ وار مار پڑتی ہے، جس کا اثر صنعتوں، کسانوں اور گھریلو بجٹ پر ہوتا ہے۔
کانگریس صدر نے الزام لگایا کہ مغربی ایشیا میں جنگ شروع ہونے کے وقت حکومت نے صورتحال کو معمول کے مطابق بتانے کی کوشش کی اور کانگریس پارٹی کی جانب سے اٹھائے گئے جائز سوالات کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس سے تیل کی خریداری کے حوالے سے مارچ میں امریکہ نے 30 دن کی چھوٹ کی ‘اجازت’ دینے جیسے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو ایسی صورتحال میں کیوں پہنچا دیا کہ ہندوستان کو اجازت مانگنی پڑے۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ انتخابات کے دوران مرکزی حکومت یہ پیغام دیتی رہی کہ سب کچھ معمول پر ہے لیکن اب بحران بڑھنے پر وزیر اعظم لوگوں کو گھر سے کام کرنے اور ایندھن بچانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتیں کم تھیں، تب مرکزی حکومت نے عام لوگوں کو راحت نہیں دی، بلکہ مرکزی ٹیکسوں کے ذریعے بھاری ریونیو حاصل کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ اب مہنگائی کا بوجھ عام لوگوں پر کیوں ڈالا جا رہا ہے۔
یواین آئی۔ایف اے
دنیا
وزیراعظم نریندر مودی ابو ظہبی پہنچے ، شیخ محمد بن زاید نے ہوائی اڈے پر استقبال کیا
ابو ظہبی، چار یورپی ممالک کے دورے سے قبل جمعہ کے روز مختصر دورے پر یہاں پہنچے وزیراعظم نریندر مودی کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ہوائی اڈے پر گرمجوشی سے استقبال کیا مسٹر مودی کا بعد ازاں روایتی خیر مقدم کیا گیا۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت شروع ہوئی۔ وفود کی سطح کی بات چیت کے بعد وزیراعظم کا صدر آل نہیان کے ساتھ علیحدہ سے ملاقات کا بھی پروگرام ہے۔
مسٹر مودی آج صبح متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ابو ظہبی سے ان کا آج شام ہی نیدرلینڈز جانے کا پروگرام ہے۔
یواین آئی۔ م س
ہندوستان
نیٹ-یو جی کا 21 جون کو ہوگا دوبارہ امتحان، 14 جون تک جاری ہوں گے ایڈمٹ کارڈ: پردھان
نئی دہلی، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اعلان کیا ہے کہ نیٹ-یو جی کا دوبارہ امتحان 21 جون کو منعقد کیا جائے گا اور طلبہ کو 14 جون تک داخلہ کارڈ (ایڈمٹ کارڈ) جاری کر دیے جائیں گے۔
مسٹر پردھان نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ اگلے سال سے نیٹ کا امتحان او ایم آر شیٹ کے بجائے کمپیوٹر پر مبنی موڈ میں کرایا جائے گا۔ ساتھ ہی اس بار دوبارہ امتحان دینے والے طلبہ کو اپنی سہولت کے مطابق امتحان کےلیے شہر منتخب کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے گا، تاکہ انہیں سفر اور دیگر پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ تین مئی کو منعقدہ امتحان کے بعد سات مئی کو کچھ شکایات سامنے آئی تھیں، جس کے بعد حکومت نے فوری تحقیقات شروع کر دیں۔ تحقیقات میں 12 مئی تک یہ واضح ہو گیا کہ “گیس پیپر” کے نام پر اصل سوال نامے باہر پہنچے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ تعلیمی مافیا کی وجہ سے کسی محنتی اور ایماندار طالب علم کا مستقبل متاثر ہو۔
انہوں نے بتایا کہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تحقیقات سی بی آئی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ امتحان مافیا کے خلاف حکومت کی لڑائی جاری رہے گی اور اس بار تحقیقاتی ایجنسیاں پوری سختی سے کارروائی کریں گی۔ انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ امتحان میں گڑبڑ کرنے والوں کو سخت سزا بھگتنا ہوگی۔ مرکزی وزیر نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں اور گمراہ کن معلومات سے ہوشیار رہنے کی اپیل بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں فرضی خبریں ایک بڑا چیلنج بن چکی ہیں، اس لیے طلبہ اور والدین صرف حکومت یا این ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ سرکاری معلومات پر ہی بھروسہ کریں۔
مسٹر پردھان نے کہا کہ این ٹی اے ہر سال کروڑوں طلبہ کے امتحانات منعقد کرتی ہے اور “زیرو ایرر” کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے مفادات کا تحفظ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحان کے عمل کو مکمل طور پر منصفانہ اور شفاف بنایا جائے گا۔
یواین آئی۔ایف اے
دنیا1 week agoامریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور
دنیا1 week agoامریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا
ہندوستان1 week agoآپریشن سندور نے درست اور فیصلہ کن کارروائی سے ہندستان کی سلامتی پالیسی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا:سیتا رمن
دنیا6 days agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان1 week agoراجناتھ سنگھ نے ‘آپریشن سندور’ کو قومی عزم اور تیاری کی مضبوط علامت قرار دیا
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز پر منڈلاتا امریکی طیارہ پراسرار طور پر اچانک آسمان سے غائب، کہاں گیا
دنیا1 week agoاسرائیل کے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود فضائی حملے، 9 فلسطینی شہید
ہندوستان4 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا1 week agoامریکی کوشش پھر ناکام، روس نے اقوام متحدہ میں ایران مخالف قرارداد مسترد کر دی
ہندوستان1 week agoبی جے پی دورِ حکومت میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ، دھامی حکومت عصمت دری کے ملزمان کو بچا رہی ہے: کانگریس
دنیا1 week agoحج 2026: رضاکارانہ کام کے خواہشمند افراد کیلیے خوشخبری
دنیا1 week agoایرانی عوام جلد فتح کا جشن منائیں گے: محمد رضا










































































































