تازہ ترین
چین کی دھمکی: ہندوستان ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، یہ 7 ہزار کروڑ کا کاروبارہے

چین نے بھی ہندستان میں اس کے سامان کے بائیکاٹ پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ چین نے کہا کہ ہمارے سامان ہندوستانی سماج کا ایک اہم حصہ بن چکے ہیں اور اب یہ 7 ہزار کروڑ سے زیادہ کا کاروبار ہے۔
بیجنگ: ہندستا۔چین سرحدی تنازعہ پر زبردست کشیدگی کے درمیان بھارت میں کئی تنظیمیں چینی سامان کی مخالفت کر رہی ہیں اور ان کا بائیکاٹ (Boycott Chinese Products) کرنے کیلئے کیمپئن بھی چلائے جارہے ہیں۔ دوسری طرف چین نے بھی ہندستان میں اس کے سامان کے بائیکاٹ پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ چین نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہندستان میں کچھ انتہائی قوم پرست ہمارے سامانوں کے خلاف افواہیں پھیلارہے ہیں لیکن ان کا بائیکاٹ کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔ چین نے کہا کہ ہمارے سامان ہندوستانی سماج کا ایک اہم حصہ بن چکے ہیں اور اب یہ 7 ہزار کروڑ سے زیادہ کا کاروبار ہے۔
چینی رکاری میڈیا گلوبل ٹائمس میں چھپی ایک رپورٹ کے مطابق چین نے کہا کہا ہے کہ ہندستان کی کچھ انتہاپرست پارٹیاں مسلسل چین کو بدنام کرنے کی سازش رچ رہی ہیں۔ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ چین کے سامان کا بائیکاٹ کرنے کیلئے کیمپئن چلایا جارہا ہے لیکن ہم ہندستان کو سمجھانا چاہتے ہیں کہ یہ نقصان کا سودہ ہے اور ایسا ممکن بھی نہیں ہے۔ چین نے بالی ووڈ فلم 3 ایڈیٹ فیم سانٹسٹ سونم وانگچک کے ذریعے جاری کئے گئے ویڈیو اور ‘ریموو چائنیز ایپ’ نام کی ایپلیکیشن کو لیکر بھی سخت اعتراض درج کرایا ہے۔ حالانکہ بتادیں کہ اس ایلیکیشن کو چین کی شکایت کے بعد گوگل پلے اٹور سے ہٹا دیا گیا ہے۔ دعوے کے مطابق اس ایپ کو ایسے ڈیزائن کیا گیا تھا کہ یہ چین میں بنے سبھی ایپلیکیشن کو سلیکٹ کرکے آپ کے اسمارٹ فون سے ہٹا(Delete) دیتا تھا۔
گلوبل ٹائمس (Global Times) میں چھپے اس مضمون کے مطابق ہندوستان اور چین کے مابین سرحدی تنازعہ کوئی نئی بات نہیں ہے اور یہ اتنا سنجیدہ نہیں ہے جتنا بھارت میں نظریاتی افراد بڑھا۔چڑھاکر بتارہے ہیں۔ دونوں حکومتیں مسلسل بات کررہی ہیں اور ہندوستانی حکومت کا رویہ مثبت ہے۔ چین نےہندستانی میڈیاپر کچھ انتہا رست لیڈران کو پورے حالات کو بڑھا۔چڑھاکر پیش کرنے کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔
چین نے الزام لگایا ہے کہ اس کے بارے میں گمراہ کن معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔ شنگھائی انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ریسرچ فیلو ژاؤ گنچینگ کے مطابق ہندستان میں چین کے خلاف غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔ گزشتہ سال دونوں ممالک کے مابین 7 ہزار کروڑ کی تجارت ہوئی ہے اور اس کا بیشتر حصہ ہندستان نے درآمد (Import) کیا ہے۔
چین مسلسل کہہ رہا ہے کہ کوروناوائرس اور لاک ڈاؤن کے چلتے پہلے ہی دونوں ممالک کی معیشت پر بھاری بوجھ ہے ایسے میں چینی سامان کی مخالفت کرکے ہندستان پربوجھ بڑھنے ہی والا ہے کیونکہ زیادہ تر کفایتی سامان چین سے ہی درآمد (Import) کیا جاتا ہے۔ چینی انسٹی ٹیوٹ آف کنٹیمپریری انٹرنیشنل رلیشن کے ساؤتھ ایشین انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لوؤ چنہاؤ کے مطابق ہندستانیوں کیلئے فی الحال چینی سامان کا بائیکات کرنا ممکن ہی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ہندوستان کے انفرااسٹرکچر کو دوبارہ بنانا چاہتی ہے جو کہ اس وقت ہندستان کی جی ڈی پی کا صرف 16 فیصد ہی ہے لیکن چینی سامان کے بائیکاٹ (Boycott Chinese Products) کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہے۔ اس وقت ایسا نہیں ہے۔ بتادیں کہ ہندوستانی اسمارٹ فون مارکیٹ کا 72٪ چینی کمپنیوں کے قبضے میں ہے۔ ٹی وی کے معاملے میں یہ حصہ 45فیصدی ہے جبکہ روزمرہ کی اشیاء میں یہ حصہ 70 سے 80 فیصد تک جاسکتا ہے۔
دنیا
ایران نے 60 دن بعد روس اور چین کے لیے پروازیں بحال کر دیں
تہران، ایران نے تقریباً دو مہینے کے وقفے کے بعد روس اور چین کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تقریباً 60 روز کے وقفے کے بعد ایران نے روس اور چین کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ اس سے ایک دن قبل قومی فضائی کمپنی ایران ایئر نے بھی اپنی پروازوں کی بحالی کے لیے آمادگی ظاہر کی تھی۔
دوسری طرف امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ خبردار کر چکے ہیں کہ ایرانی فضائی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرنے والی کمپنیاں امریکی پابندیوں کی زد میں آ سکتی ہیں۔ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ غیر ملکی حکومتیں یقینی بنائیں کہ ان کے دائرہ اختیار میں آنے والی کمپنیاں ایرانی طیاروں کو کوئی خدمات فراہم نہ کریں، جن میں ’طیاروں کے لیے ایندھن کی فراہمی، کیٹرنگ سروسز، ہوائی اڈوں پر لینڈنگ فیس یا طیاروں کی دیکھ بھال‘ شامل ہیں۔
ایران جنگ اور امن معاہدے سے متعلق تمام خبریں انہوں نے کہا تھا کہ امریکی وزارت خزانہ ’کسی بھی ایسے تیسرے فریق کے خلاف کارروائی میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گی جو ایرانی اداروں کے ساتھ لین دین کرے یا انہیں سہولت فراہم کرے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کے خلاف طویل مدتی ناکہ بندی کے لیے تیار رہیں: ٹرمپ کی قریبی معاونین کو ہدایت
واشنگٹن، امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف ناکہ بندی طویل عرصے تک جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے معاونین کو تیار رہنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اقتصادی اور سفارتی ناکہ بندی کو طویل عرصے تک جاری رکھنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے قریبی معاونین کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ طویل مدتی ناکہ بندی کے لیے تیار رہیں۔
اس حوالے سے امریکی اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ کھلی جنگ کے مقابلے میں ناکہ بندی ایک کم خطرناک راستہ ہے، تاہم صدر ٹرمپ ایران کے خلاف ‘یقینی فتح’ کے حصول تک پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ٹرمپ کو جنگی صورتحال سے نکلنے کے لیے اب تک جو تجاویز پیش کی گئی ہیں، وہ انہیں قابلِ قبول نہیں لگی ہیں۔ امریکی انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ جب تک ایران 20 سال تک یورینیم کی افزودگی ترک کرنے کی تحریری یقین دہانی نہیں کرواتا، تب تک کوئی نئی ڈیل نہیں کی جائے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کو امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی نظر ثانی شدہ تجاویز پر غور کرنے اور اپنے سپریم لیڈر سے مشاورت کرنے کے لیے چند دن درکار ہیں۔ ایران کی جانب سے حتمی جواب آنے تک امریکہ نے اپنا دباؤ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
اردو زبان کے ساتھ امتیازی سلوک نہایت افسوسناک اور تشویشناک؛۔
تہذیب، تاریخ اور شناخت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ناقابلِ برداشت۔۔۔ رفیق راتھر
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر لیڈر اور ضلع صدر بارہمولہ محمد رفیق راتھر نے اپنے ایک بیان میں اردو زبان کے ساتھ جاری امتیازی سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اردو نہ صرف ہماری تہذیب، تاریخ اور مشترکہ شناخت کی نمائندہ زبان ہے بلکہ ریاست جموں و کشمیر کی سرکاری زبانوں میں بھی شامل ہے، اس کے باوجود مختلف محکموں اور اداروں میں اسے نظر انداز کیا جانا انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکار اہم اور سنجیدہ معاملات پر افسوسناک حد تک بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے، جو کہ ناقابلِ قبول ہے۔
محمد رفیق راتھر نے واضح کیا کہ اردو کے ساتھ ناانصافی دراصل ہماری تہذیبی وراثت اور اجتماعی شناخت کے ساتھ ناانصافی ہے، جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اردو زبان صدیوں سے برصغیر کی ادبی، ثقافتی اور سماجی روایت کی امین رہی ہے اور اس کی ترویج و تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے ریاستی حکومت کے حالیہ فیصلے پر بھی شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جس کے تحت اردو کو ریونیو شعبے سے خارج کیا گیا ہے، وہ ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ، تہذیب اور تمدن کے ساتھ ایک کھلواڑ کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے نہ صرف عوامی جذبات کو مجروح کرتے ہیں بلکہ لسانی ہم آہنگی کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔
انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اردو زبان کے وقار کی بحالی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔ سرکاری دفاتر میں اردو کے استعمال کو یقینی بنایا جائے، تعلیمی اداروں میں اس کی ترویج کے لیے جامع پالیسی مرتب کی جائے اور اردو اساتذہ و ماہرین کو مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ اس زبان کا فروغ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نئی نسل کو اردو سے جوڑنے کے لیے خصوصی مہمات چلائی جائیں اور نصاب میں اس کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔
رفیق راتھر نے زور دے کر کہا کہ زبانوں کے ساتھ امتیازی رویہ کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے نقصان دہ ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اردو کو اس کا جائز مقام دلانے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کرے، تاکہ ہماری ثقافتی شناخت اور لسانی وراثت محفوظ رہ سکے۔
جموں و کشمیر5 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا1 week agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر20 hours agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoایرانی پولیس کی بڑی کارروائی: 100 سے زائد دہشت گرد گرفتار، ہزاروں ہتھیار برآمد
دنیا1 week agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
دنیا1 week agoشہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر
ہندوستان4 days agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
دنیا1 week agoایرانی عوام کے حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں
ہندوستان4 days agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
دنیا5 days agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر










































































































