تازہ ترین
کانسچونسی انچارجوں کی نامزدگی کا مطلب الیکشن کی تیاری نہیں ہے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر،3 نومبر(یو این آئی) جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ جمو ں وکشمیر کے لوگ اس وقت گوناگوں مسائل و مشکلات میں مبتلا ہیں اور ایسی صورتحال میں ضروری ہے کہ ہماری جماعت اور زیادہ متحرک ہوجائے اور اس مقصد کی خاطر ہی کانسچونسی انچارجوں کو نامزد کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے کام میں سرعت لائیں، لوگوں کے پاس جائیں، اُن کے مشکلات اور مصائب دیکھیں اور ان کا سدباب کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔
ان باتوں کا اظہار انہوں نے آج بڈگام میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کانسچونسی انچارجوں کی نامزدگی کا مطلب الیکشن کی تیاری نہیں ہے، ابھی الیکشن میں بہت وقت ہے، ہونگے بھی یا نہیں اس بات کا بھی کوئی پتہ نہیں، تاہم پارٹی کے کام کرنے کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے اور یہ عمل اُسی طریقہ کار کا حصہ ہے۔
پہاڑیوں بولنے والوں کو ایس ٹی درجہ دیئے جانے کے سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ یہ ایک بہت ہی خوش آئندہ بات ہے اور نیشنل کانفرنس اس کیلئے کئی دہائیوں سے عمل طورپر مانگ کرتی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مارچ 1983میں جب آنجہانی اندرا گاندھی نے لداخیوں کو شیڈول ٹرائب درجہ دینے کا اعلان کیا ،اس کے بعد آنجہانی نے راجوری میں اعلان کیا تھا کہ اگر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی حکومت انہیں تحریری طور پر ایس ٹی دینے کی سفارش کریگی تو خطہ چناب اور پیرپنچال کے لوگوں کو شیڈول ٹرائب کا درجہ دیا جائے گا،میں نے اُسی وقت ان دونون خطوں کی تمام آبادی کو ایس ٹی درجہ دینے کیلئے وزیر اعظم کو سفارشی خط ارسال کردیاتھا۔
دنیا
ایران کا جوہری پروگرام 20 سال معطل کرنے پر اعتراض نہیں، ٹرمپ
بیجنگ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو 20 سال کیلئے معطل کرنے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں، تاہم اس کیلئے حقیقی عزم ضروری ہے۔
دو روزہ دورۂ چین مکمل کرنے کے بعد بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چند دنوں میں ایرانی تیل خریدنے والی چینی کمپنیوں پر عائد پابندیاں اٹھانے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین امریکہ سے اربوں ڈالر مالیت کی سویا بین خریدے گا۔
امریکی صدر کے مطابق انہوں نے شی جن پنگ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں کمی اور تائیوان کے معاملے پر بھی بات چیت کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ تائیوان پر کوئی تنازع ہونے جا رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اب تک تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری نہیں دی گئی، تاہم مستقبل میں اس امکان کو رد بھی نہیں کیا جا سکتا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے تائیوان کے معاملے پر چین سے کوئی وعدہ نہیں کیا۔
یواین آئی۔ م س
ہندوستان
زیورات کے کاروبار کو بچانے کے لیے حکومت امدادی پیکیج دے : کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے سونے کے زیورات نہ خریدنے کے مشورے اور مرکزی حکومت کی جانب سے سونے چاندی پر امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے کو جولری کی صنعت پر حملہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے 3.5 کروڑ سے زائد سناروں، کاریگروں اور چھوٹے کاروباریوں کے لیے خصوصی اقتصادی ریلیف پیکیج دینے کا مطالبہ کیا ہے کانگریس کے جنرل سکریٹری اور ایم پی رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی کی جانب سے سونے کے زیورات نہ خریدنے کی اپیل اور حکومت کی جانب سے سونے اور چاندی پر درآمدی ڈیوٹی (امپورٹ ڈیوٹی) 6 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے سے جیولری کے شعبے پر شدید بحران منڈلا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس سے 3.5 کروڑ سے زائد سناروں، دکانداروں، تاجروں، کاریگروں اور مزدوروں کا روزگار متاثر ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں سونے کے زیورات ثقافتی، سماجی اور مذہبی روایات کا اہم حصہ ہیں اور کروڑوں خواتین کے لیے معاشی تحفظ کا ذریعہ بھی ہیں۔ ملک میں 90 فیصد سے زیادہ جولری کا کاروبار ایم ایس ایم ای سیکٹر سے وابستہ ہے، جس سے کروڑوں لوگوں کی روزی روٹی وابستہ ہے۔
مسٹر سرجے والا نے الزام لگایا کہ سونے کے زیورات نہ خریدنے کے مشورے اور امپورٹ ڈیوٹی میں اضافے سے زیورات کے کاروبار پر دوہری مار پڑے گی اور اس سے اسمگلنگ بڑھنے کا بھی خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کے نوٹ بندی، ٹیکس پالیسیوں، جی ایس ٹی اور لازمی ہال مارکنگ جیسے فیصلوں سے یہ شعبہ پہلے ہی متاثر رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جولری کی صنعت سے وابستہ کروڑوں محنت کشوں کے لیے فوری طور پر ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے تاکہ وہ حکومتی پالیسیوں سے پیدا ہونے والے بحران سے نکل سکیں۔ کانگریس نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سونے پر امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کے بجائے مقامی سطح پر سونے کے استعمال، ری سائیکلنگ اور انکم ٹیکس قوانین میں ترمیم جیسے متبادل راستوں پر غور کیا جائے۔ پارٹی نے کہا کہ وہ اس مسئلے کو پارلیمنٹ سے سڑک تک اٹھائے گی۔
یواین آئی۔ایف اے
ہندوستان
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا امریکہ پر عدم اعتماد کا اظہار
نئی دہلی، ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ کا آغاز نہیں کیا بلکہ صرف اپنا دفاع کیا ہے اور تہران جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کا ذمہ دار ایران نہیں ہے اور ایران کے خلاف جنگ میں ملوث ممالک کے علاوہ یہ بحری گزرگاہ سب کیلئے کھلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے ایران کو اعتماد میں لینا ضروری ہو گا۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ایران کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں بنانا چاہتا اور اس کا جوہری پروگرام صرف پُرامن مقاصد کیلئے ہے۔
عباس عراقچی کے مطابق ایران کے مسئلے کا حل صرف بات چیت میں ہے، تاہم تہران کو امریکہ پر کوئی بھروسہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران ہر قسم کے دباؤ اور کارروائی کے خلاف بھرپور مزاحمت کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ 40 روزہ جنگ کے باوجود امریکہ ایران کے خلاف اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکا، جس کے بعد واشنگٹن نے دوبارہ مذاکرات کی بات کی۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے پاس امریکہ پر اعتماد کرنے کا کوئی جواز موجود نہیں ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ کے مطابق ایران کے کسی بھی معاملے کا عسکری حل ممکن نہیں جبکہ ملک کئی برسوں سے امریکی پابندیوں کا سامنا کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم صرف عزت کی زبان سمجھتی ہے اور امریکہ کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے سے پہلے تمام معاملات واضح ہونا ضروری ہیں۔
یواین آئی۔ م س
دنیا1 week agoامریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور
دنیا1 week agoامریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا
ہندوستان1 week agoآپریشن سندور نے درست اور فیصلہ کن کارروائی سے ہندستان کی سلامتی پالیسی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا:سیتا رمن
دنیا6 days agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان1 week agoراجناتھ سنگھ نے ‘آپریشن سندور’ کو قومی عزم اور تیاری کی مضبوط علامت قرار دیا
ہندوستان4 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا1 week agoاسرائیل کے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود فضائی حملے، 9 فلسطینی شہید
دنیا1 week agoامریکی کوشش پھر ناکام، روس نے اقوام متحدہ میں ایران مخالف قرارداد مسترد کر دی
ہندوستان1 week agoبی جے پی دورِ حکومت میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ، دھامی حکومت عصمت دری کے ملزمان کو بچا رہی ہے: کانگریس
ہندوستان1 week agoڈی آر ڈی او نے مقامی گلائیڈ ہتھیاروں کے نظام ‘ٹارا’ کا کامیاب تجربہ کیا
دنیا1 week agoحج 2026: رضاکارانہ کام کے خواہشمند افراد کیلیے خوشخبری
دنیا1 week agoایرانی عوام جلد فتح کا جشن منائیں گے: محمد رضا










































































































