جموں و کشمیر
شمالی کشمیر میں حزب المجاہدین سے منسلک اشتہاری ملزم کی جائیدادیں ضبط
سری نگر، جموں و کشمیر کے سوپور سب ڈسٹرکٹ میں پولیس نے جمعہ کے روز کالعدم تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ ایک اشتہاری ملزم کی غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر لیں۔ حکام نے یہ جانکاری دی۔
اشتہاری ملزم کی شناخت غلام محمد بٹ عرف حیدر، ساکن روہامہ رفیع آباد، کے طور پر ہوئی ہے، جو سال 2008 میں پولیس اسٹیشن پانزلہ میں درج ایف آئی آر میں ای اینڈ آئی ایم سی او ایکٹ کی دفعہ 2/3 کے تحت مطلوب ہے۔
پولیس کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم غیر قانونی طور پر پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر گیا تھا تاکہ اسلحہ اور گولہ بارود کی تربیت حاصل کر سکے اور وہ کالعدم دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ ہے۔
حکام نے بتایا کہ وہ اس وقت پاکستان سے حزب المجاہدین کے دہشت گرد نیٹ ورک کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے سرگرم عمل ہے۔
ضبطی کی کارروائی محکمہ مال کے تعاون سے انجام دی گئی، جس کے تحت ڈینگروٹ روہامہ میں چھ مرلہ اور ریشینار روہامہ میں دس مرلہ زمین، جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے، کو ضبط کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم طویل عرصے سے قانونی کارروائی سے فرار تھا، باوجود اس کے کہ اسے پکڑنے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی تھیں، جس کے بعد عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 88 کے تحت اسے اشتہاری مجرم قرار دیا تھا۔
بعد ازاں عدالت کے احکامات کی تعمیل میں محکمہ مال کے ریکارڈ اور مقامی جانچ کے بعد جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی محکمہ مال کے افسران اور آزاد گواہوں کی موجودگی میں تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انجام دی گئی۔
پولیس نے کہا کہ یہ اقدام سوپور پولیس کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنا، دہشت گردی کے ڈھانچے کو کمزور کرنا اور ملک کی سلامتی و سالمیت کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث مفرور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہے۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر
منشیات کے خلاف جنگ: جموں و کشمیر میں ایک ماہ میں 806 گرفتاریاں اور کروڑوں کی جائیدادیں ضبط
سری نگر جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈؑی جی پی ) نلین پربھات نے جمعرات کو منشیات کے اسمگلروں اور پاکستان کی حمایت یافتہ ‘نارکو نیٹ ورک’ کو سخت وارننگ جاری کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ شروع ہونے والی “نیشہ مکت جموں و کشمیر” مہم کے بعد سے اب تک 806 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
سری نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی نے بتایا کہ 11 اپریل کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم کے بعد منشیات کے نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آئی ہے۔ مہم کے دوران اب تک 724 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔
مجموعی طور پر 806 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں کئی ہائی پروفائل مجرم بھی شامل ہیں۔
گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں این ڈی پی ایس کے مقدمات میں سات گنا اضافہ ہوا ہے۔
پولیس سربراہ نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے افراد میں خطرناک اسمگلر بھی شامل ہیں۔گلزار احمد عرف ‘لو گجر 28 مقدمات میں مطلوب تھا جسے جموں پولیس نے گرفتار کیا۔
اونیت سنگھ عرف ‘ناگی جموں ڈویژن میں 17 مقدمات میں مطلوب اس اسمگلر کو بھی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا ہے۔مہم کے دوران 667 کلوگرام ممنوعہ اشیاء اور تقریباً 19,000 سائکو ٹروپک یونٹس قبضے میں لیے گئے۔ اب تک 41.85 کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کی جا چکی ہیں۔اننت ناگ پولیس نے ایک ہی کیس میں 6.17 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کی، جو اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔
جموں و کشمیر پولیس نے پہلی بار مرکز کے زیرِ انتظام علاقے سے باہر یعنی گرداسپور، پٹھان کوٹ اور چندی گڑھ میں بھی اسمگلروں کی جائیدادیں قرق کی ہیں۔
ڈی جی پی نلین پربھات نے فخر کے ساتھ بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس نے 2023 سے منشیات کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔2025 میں جائیدادوں کی ضبطگی کے معاملے میں جموں و کشمیر پولیس ملک بھر میں تیسرے نمبر پر رہی۔
یواین آئی ۔م اع
جموں و کشمیر
مذاکرات کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں: فاروق عبداللہ
سرینگر، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آر ایس ایس کے سرکاریہ واہک دتا تریہ ہوسبلے کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے کی وکالت کی تھی۔
فاروق عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان اس بڑھتے ہوئے احساس کی عکاسی کرتا ہے کہ اب جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں رہی۔ انہوں نے کہا”یہ ایک بہت بڑا قدم ہے۔ ہوسابلے صاحب نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت ہونی چاہیے، اور سابق آرمی چیف نے بھی ان کے اس موقف کی حمایت کی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اب یہ سوچ پنپ رہی ہے کہ مسائل کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔”
فاروق عبداللہ جموں و کشمیر کے دوسرے بڑے لیڈر ہیں جنہوں نے ہوسابلے کے بیان کی تائید کی ہے۔ ان سے قبل پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھی کہا تھا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل رابطہ ناگزیر ہے۔
واضح رہے کہ دتا تریہ ہوسبلے نے حال ہی میں کہا تھا کہ ہندوستان کو سرحد پار دہشت گردی کا سختی سے جواب دینا چاہیے، لیکن ساتھ ہی بات چیت کا راستہ بند نہیں کرنا چاہیے۔ برسوں کے تناؤ اور معطل دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں اس تبصرے نے سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
فاروق عبداللہ نے نئی دہلی میں شروع ہونے والے برکس اجلاس کے حوالے سے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ برکس ممالک مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں گے۔امریکی صدر کے دورہ چین کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کو بھی عالمی امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔وزیر اعظم اور دیگر وزراء کے قافلوں میں کٹوتی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے انہوں نے اسے ایندھن کی بچت کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔
یواین آئی ۔م اع
جموں و کشمیر
سجاد لون کا این سی اور پی ڈی پی پر ‘سیاسی منافقت’ کا الزام؛ منشیات کے معاملے پر آڑے ہاتھوں لیا
سرینگر،پیپلز کانفرنس کے صدر اور رکن اسمبلی سجاد لون نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دونوں جماعتیں منشیات مخالف مہم اور مبینہ اسمگلروں کے خلاف انہدامی کارروائیوں پر عوام کو گمراہ کر رہی ہیں۔سجاد لون نے الزام لگایا کہ ان جماعتوں کی قیادت سرینگر میں بیٹھ کر سرکاری کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے، جبکہ دیگر اضلاع میں ان کے ارکان اسمبلی لیفٹیننٹ گورنر کے بیانات کی تائید کرتے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا”آج کے ڈیجیٹل دور میں سیاسی دوغلا پن چھپا نہیں رہ سکتا۔ این سی اور پی ڈی پی کے لیڈر سرینگر میں ایک بات کرتے ہیں اور کپواڑہ، بارہمولہ اور بڈگام جیسے اضلاع میں بالکل مختلف موقف اختیار کرتے ہیں۔ یہ عوام کے ساتھ مذاق ہے۔”
واضح رہے کہ پولیس نے ‘نشہ مکت جموں و کشمیر’ مہم کے تحت منشیات کے کاروبار سے وابستہ افراد کی رہائشی اور تجارتی املاک کو منہدم کرنا شروع کیا ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی منشیات کے تاجروں کو واضح پیغام دینے کے لیے ضروری ہے۔
حال ہی میں وزیر صحت سکینہ ایتو نے پولیس پر الزام لگایا کہ وہ اس مہم کا استعمال لوگوں کو نشانہ بنانے کے لیے کر رہی ہے۔ اسی طرح آزاد رکن اسمبلی شیخ خورشید نے بھی کپواڑہ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مارچ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اسے بے گناہ لوگوں کو ہراساں کرنے کا ذریعہ قرار دیا۔
سجاد لون نے ریاست میں شراب پر پابندی کے حوالے سے جاری بحث کو بھی ‘سیاسی ڈرامہ’ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں رہتے ہوئے کسی بھی جماعت نے اس پر پابندی نہیں لگائی اور اب یہ محض انتخابی دھوکہ دہی ہے۔مزید برآں، محبوبہ مفتی کی جانب سے تبادلوں میں رشوت خوری کے الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے سجاد لون نے طنزیہ انداز میں کہا”تبادلوں میں کرپشن اس سطح پر پہنچ چکی ہے کہ اب ‘تبادلوں’ کو حکومت کی صنعتی پالیسی کا حصہ بنا دینا چاہیے۔
یواین آئی ۔م اع
دنیا1 week agoامریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور
دنیا1 week agoامریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا
ہندوستان1 week agoآپریشن سندور نے درست اور فیصلہ کن کارروائی سے ہندستان کی سلامتی پالیسی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا:سیتا رمن
دنیا6 days agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان1 week agoراجناتھ سنگھ نے ‘آپریشن سندور’ کو قومی عزم اور تیاری کی مضبوط علامت قرار دیا
ہندوستان4 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا1 week agoاسرائیل کے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود فضائی حملے، 9 فلسطینی شہید
دنیا1 week agoامریکی کوشش پھر ناکام، روس نے اقوام متحدہ میں ایران مخالف قرارداد مسترد کر دی
ہندوستان1 week agoبی جے پی دورِ حکومت میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ، دھامی حکومت عصمت دری کے ملزمان کو بچا رہی ہے: کانگریس
دنیا1 week agoحج 2026: رضاکارانہ کام کے خواہشمند افراد کیلیے خوشخبری
دنیا1 week agoایرانی عوام جلد فتح کا جشن منائیں گے: محمد رضا
ہندوستان1 week agoڈی آر ڈی او نے مقامی گلائیڈ ہتھیاروں کے نظام ‘ٹارا’ کا کامیاب تجربہ کیا












































































































