تازہ ترین
دہلی: 106 سالہ مختار احمد نے کورونا کو دی شکست، 1918 میں اسپینش فلو کا بھی نہیں ہوا تھا اثر

اسپتال سے گھر لوٹنے کے بعد مختار احمد نے کہا کہ “میں نے امید نہیں کی تھی کہ میں بچوں گا، لیکن صحیح علاج کی وجہ سے اب میں صحت مند ہوں۔” مختار احمد کے اہل خانہ بھی ان کی گھر واپسی سے کافی خوش ہیں۔
ووڈ-19 سے خوف زدہ ہندوستان میں ایک 106 سالہ شخص نے کورونا کو شکست دے کر سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ دہلی کے رہنے والے اس شخص کا نام مختار احمد ہے جو کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد اسپتال میں داخل کرائے گئے تھے اور مناسب علاج کے ساتھ ساتھ صحیح دیکھ بھال نے انھیں ایک بار پھر اپنی فیملی کے ساتھ رہنے کا موقع میسر کر دیا۔ ضعیفوں پر کورونا کے مضر اثرات کی خبروں کے درمیان اس مرض پر مختار احمد کی فتح نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اللہ جس کو چاہے طویل عمر عطا کرتا ہے اور کوئی بھی مہلک بیماری اس کا بال بیکا نہیں کر سکتا۔
اس وقت دہلی میں کورونا انفیکشن کا اثر بہت زیادہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور روزانہ کئی افراد کی موت ہو رہی ہے۔ ایسے میں 106 سالہ مختار احمد کی اسپتال سے گھر واپسی یقیناً ایک بڑی خوشخبری کی طرح ہے۔ گھر لوٹنے کے بعد مختار احمد نے خود میڈیا سے کہا کہ “میں نے امید نہیں کی تھی کہ میں بچوں گا لیکن صحیح علاج کی وجہ سے اب میں صحت مند ہوں۔” مختار احمد کے گھر والے بھی ان کی گھر واپسی سے کافی خوش ہیں۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ بالکل ناامید ہو چکے تھے کیونکہ کورونا ضعیفوں کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہا ہے اور 106 سال کی عمر میں اس وائرس کو شکست دینا خوش آئند ہے۔ گھر والے خدا کا بار بار شکر ادا کرتے ہیں کہ مختار احمد کورونا انفیکشن سے جنگ جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔
یہاں قابل ذکر ہے کہ مختار احمد نے صرف کورونا وبا کا ہی دور نہیں دیکھا ہے بلکہ 1918 میں اسپینش فلو کے دور کو بھی دیکھا ہے۔ ان کے اہل خانہ بتاتے ہیں کہ جب اسپینش فلو نے قہر برپا کیا تھا تو وہ صرف 4 سال کے تھے۔ لیکن مختار احمد کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی زندگی میں کورونا جیسی وبا نہیں دیکھی۔ 106 سالہ عمر میں کورونا سب سے خطرناک بیماری ہے جس کا انھوں نے سامنا کیا۔
(قومی آواز)
ہندوستان
مودی نے اڈانی کے حق میں امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ کیا: راہل گاندھی
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کے معاملے پر ایک بار پھر وزیرِ اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ معاہدہ اپنے دوست صنعت کار گوتم آڈانی کے مفاد میں کیا ہے۔ راہل گاندھی نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ “یہ تجارتی معاہدہ نہیں بلکہ اڈانی کی رہائی کا سودا کیا ہے”، اور وزیرِ اعظم کو “کمپرومائزڈ پی ایم” قرار دیتے ہوئے ان پر سمجھوتہ کرنے کا الزام لگایا۔
کانگریس کے محکمہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے کہا ، “اب یہ واضح ہے کہ وزیر اعظم نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان انتہائی مایوس کن اور یک طرفہ تجارتی معاہدے کو کیوں قبول کیا ، جو دراصل امریکہ کے حق میں یک طرفہ معاہدہ تھا ۔ یہ بھی واضح ہے کہ انہوں نے اچانک 10 مئی 2025 کو صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے سامنے جھک کر ، قومی مفاد کے بجائے ان کے دباؤ میں آپریشن سندور کو کیوں روک دیا ،۔ “
اطلاعات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اب تاجر اڈانی کے خلاف بدعنوانی سے متعلق تمام الزامات واپس لینے کی تیاری کر رہی ہے ۔ وزیر اعظم اور کتنا سمجھوتہ کریں گے “
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
چین نہیں چاہتا کہ ایران جوہری ہتھیار بنائے:ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین نہیں چاہتا کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرے۔
فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، “میرا نہیں خیال کہ چین بھی یہ چاہتا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں۔”
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین، ایران پر اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اسے امریکہ کے ساتھ کسی معاہدے پر آمادہ کر سکتا ہے۔
ٹرمپ اس وقت 13 سے 15 مئی تک چین کے سرکاری دورے پر ہیں، جو گزشتہ نو برس میں کسی امریکی صدر کا چین کا پہلا دورہ ہے۔ اس دوران جمعرات کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان بات چیت ہوئی، جبکہ جمعہ کو ورکنگ لنچ طے ہے۔
اسپوتنک/یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
امریکہ ایران سے افزودہ یورینیم حاصل کر لے گا:ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس بات پر اعتماد ظاہر کیا ہے کہ امریکہ ایران سے افزودہ یورینیم حاصل کر لے گا۔
فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکی بمباری کے نتیجے میں متعلقہ مقام مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے اور پہاڑ اس پر گر پڑا ہے۔ ان کے مطابق ابتدائی طور پر ماہرین کا خیال تھا کہ وہاں تک پہنچنا ناممکن ہوگا، لیکن وہ اب بھی اس مواد کو حاصل کرنا چاہتے ہیں اور پُرامید ہیں کہ امریکہ اسے حاصل کر لے گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکہ ایرانی جوہری تنصیبات پر دوبارہ بمباری بھی کر سکتا ہے تاکہ وہاں موجود یورینیم تک کسی کی رسائی ممکن نہ ہو۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکہ ایرانی جوہری مراکز کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے، جنہیں حالیہ امریکی حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا7 days agoامریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور
دنیا7 days agoامریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا
ہندوستان1 week agoآپریشن سندور نے درست اور فیصلہ کن کارروائی سے ہندستان کی سلامتی پالیسی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا:سیتا رمن
دنیا6 days agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان1 week agoراجناتھ سنگھ نے ‘آپریشن سندور’ کو قومی عزم اور تیاری کی مضبوط علامت قرار دیا
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز پر منڈلاتا امریکی طیارہ پراسرار طور پر اچانک آسمان سے غائب، کہاں گیا
دنیا7 days agoاسرائیل کے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود فضائی حملے، 9 فلسطینی شہید
ہندوستان4 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا7 days agoامریکی کوشش پھر ناکام، روس نے اقوام متحدہ میں ایران مخالف قرارداد مسترد کر دی
ہندوستان7 days agoبی جے پی دورِ حکومت میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ، دھامی حکومت عصمت دری کے ملزمان کو بچا رہی ہے: کانگریس
دنیا7 days agoحج 2026: رضاکارانہ کام کے خواہشمند افراد کیلیے خوشخبری
دنیا7 days agoایرانی عوام جلد فتح کا جشن منائیں گے: محمد رضا











































































































