تازہ ترین
نادی مرگ قتل عام : جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے کیس کو دوبارہ کھولنے کے احکامات صادر کئے

سری نگر، 29اکتوبر(یو این آئی)جموں وکشمیر اینڈ لداخ ہائی کورٹ نے نادی مرگ قتل عام کیس کو دوبارہ کھولنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
بتادیں کہ نادی مرگ میں 23مارچ 2003 کو 24 کشمیری پنڈتوں کا بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر اینڈ لداخ ہائی کورٹ نے ہفتے کے روز نادی مرگ قتل عام کیس کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے۔
جسٹس ونود چٹر جی کول نے فیصلہ سناتے ہوئے ٹرائل کو رٹ کو حکم دیا کہ وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرانے کی خاطر تمام تر ضروری اقدامات اُٹھائیں۔
جسٹس کول نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کوحکم دیا گیا ہے کہ وہ معاملے کے جلدا زجلد نپٹارے کی خاطر کارروائی میں تیزی لائے تاکہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جاسکے۔
بتادیں کہ 23 مارچ 2003کو پہاڑی ضلع شوپیاں میں بندوق برداروں کے ہاتھوں 24 کشمیری پنڈتوں کا بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا ۔
اس کیس میں چند اہلکاروں سمیت سات افراد کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔
اگست 24کو ہائی کورٹ نے اس کیس کے سلسلے میں نظر ثانی کی درخواست کو بحال کردیا تھا جس سے دسمبر 2011 میں خارج کردیا گیا ۔
سپریم کورٹ نے اس سے قبل 2015میں ہائی کورٹ سے 2011کے حکم کو واپس لینے کے حوالے سے غور کرنے کی تجویز دی تھی۔
نظر ثانی کی درخواست میں پرنسپل سیشن جج شوپیاں کے فروری 2011میں دائر کی گئی درخواست پر کمیشن پر استغاثہ کے گواہوں کو جانچنے کی اجازت مانگنے کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔
استغاثہ نے تب دلیل دی تھی کہ گو اہ وادی سے ہجرت کر گئے ہیں جس کے پیش نظر اُنہیں عدالت مجاز میں پیش نہیں کیا جاسکتا ۔ ٹرائل کورٹ نے درخواست خارج کر دی تھی۔
جسٹس کول نے ہفتے کے روز کہا کہ ٹرائل کورٹ نے کیس کے مواد اور متعلقہ پہلووں کو نظر انداز کرتے ہوئے گواہوں کی جانچ کے لئے استغاثہ کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔
بینچ نے ٹرائل کورٹ کے 9 فروری 2011کے حکم کو خارج کرتے ہوئے کمیشن پر گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لئے استغاثہ کو مذکورہ درخواست کے حوالے سے کیس کو دوبارہ کھولنے کو مستحق قرار دیا۔
دنیا
ٹرمپ بیجنگ اہم کاروباری شخصیات کو بھی ساتھ لے گئے، تجارتی مذاکرات پر عالمی نظریں
بیجنگ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی وفود کے درمیان تجارتی مذاکرات کے آغاز کے ساتھ یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ امریکی صدر اپنے ہمراہ ٹیکنالوجی اور کاروباری دنیا کی کئی بڑی شخصیات کو بھی چین لے کر گئے ہیں۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’سوشل ٹروتھ‘‘ پر بتایا کہ ان کے وفد میں این ویڈیا کے بانی اور سی ای او جینسن ہوانگ، ایلون مسک، ایپل کے سی ای او ٹم کک، بلیک راک کے سربراہ لاری فنک، بوئنگ کے کیلی آؤٹبرگ سمیت متعدد نمایاں کاروباری شخصیات شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کارگل کے برايان سائکس، سٹی گروپ کی جین فریزر، جی ای ایرواسپیس کے لاری کالب، گولڈمین سیکس کے ڈیوڈ سولومون، مائکرون ٹیکنالوجی کے سنجے مہروترا اور کوالکومکے کرسٹیانو آمون بھی وفد میں شامل ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سے درخواست کریں گے کہ چین اپنی مارکیٹ مزید کھولے تاکہ عالمی تخلیق کار اور ٹیکنالوجی کمپنیاں اپنی صلاحیتوں کو مکمل طور پر بروئے کار لا سکیں اور چین کی ترقی کو مزید تیز کیا جا سکے۔
امریکی حکام کے مطابق اس سربراہی اجلاس میں تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے نئے میکانزم پر اتفاق متوقع ہے، جبکہ چین کی جانب سے بوئنگ کے طیاروں، زرعی مصنوعات اور توانائی کی خریداری کے اعلانات بھی سامنے آ سکتے ہیں۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت شروع ہونے کے بعد امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
چین امریکی پابندیوں میں نرمی کا خواہاں ہے، خاص طور پر جدید سیمی کنڈکٹرز اور چپ ٹیکنالوجی کی برآمدات سے متعلق پابندیوں کے حوالے سے۔
امریکی ذرائع کے مطابق ٹرمپ بیجنگ سے یہ مطالبہ بھی کریں گے کہ وہ ایران پر دباؤ ڈالے تاکہ جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے کسی ممکنہ معاہدے کی راہ ہموار کی جا سکے۔
یواین آئی۔ م س
جموں و کشمیر
شمالی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما کا لائن آف کنٹرول کا دورہ
سرینگر، ہندوستانی فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے آج شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد موسم گرما کے لیے آپریشنل حکمت عملی اور خطے میں فوج کی مجموعی تیاریوں کا معائنہ کرنا تھا۔لائن آف کنٹرول پر تعینات دستوں سے بات چیت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل شرما نے ان کے غیر متزلزل جذبے، آپریشنل مہارت اور ملک کے لیے ان کی انتھک وابستگی کو سراہا۔
شمالی کمان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ آرمی کمانڈر نے تمام رینک کے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی آپریشنل صلاحیتوں میں مہارت حاصل کریں اور ہر وقت چوکنا، مستعد اور کسی بھی چیلنج کے لیے تیار رہیں۔سیکیورٹی حکام کے مطابق، شمالی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف پگھلنے کے ساتھ ہی سرحد پار سے دراندازی کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
موسم گرما کے روایتی خطرات کے پیش نظر فوج نے سرحد پر نگرانی کا نظام مزید سخت کر دیا ہے۔
وہ علاقے جو شدید برف باری کے باعث سردیوں میں کٹ کر رہ جاتے ہیں، اب دوبارہ قابلِ رسائی ہو گئے ہیں۔ اسی لیے سیکورٹی فورسز نے دراندازی روکنے کے اقدامات کو مضبوط کیا ہے اور سرحد پر فوج کی تعیناتی کے پیٹرن کا ازسرِ نو جائزہ لیا ہے۔یہ دورہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہندوستانی فوج سرحدوں پر کسی بھی قسم کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح متحرک اور مستعد ہے۔
یواین آئی ۔م اع
دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ اہم سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
بیجنگ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہم سرکاری دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات متوقع ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات، عالمی صورتحال، علاقائی کشیدگی اور ایران سے متعلق جاری جنگ سمیت اہم عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر کے دورۂ چین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ واشنگٹن کے ساتھ برابری، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
ترجمان کے مطابق دونوں صدور ملاقات کے دوران عالمی امن، اقتصادی تعاون اور مختلف بین الاقوامی معاملات پر بھی گفتگو کریں گے۔
ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین روانگی سے قبل واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شی جن پنگ کے ساتھ ایران جنگ کے معاملے پر ’’طویل بات چیت‘‘ کریں گے۔
یواین آئی م س
دنیا5 days agoامریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور
ہندوستان1 week agoغیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان
دنیا5 days agoامریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا
ہندوستان6 days agoآپریشن سندور نے درست اور فیصلہ کن کارروائی سے ہندستان کی سلامتی پالیسی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا:سیتا رمن
ہندوستان1 week agoوزیراعظم مودی نے یو اے ای میں ڈرون حملے کی مذمت کی، مغربی ایشیا میں سفارت کاری اور سمندری سلامتی کی حمایت کی
ہندوستان6 days agoراجناتھ سنگھ نے ‘آپریشن سندور’ کو قومی عزم اور تیاری کی مضبوط علامت قرار دیا
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز پر منڈلاتا امریکی طیارہ پراسرار طور پر اچانک آسمان سے غائب، کہاں گیا
دنیا4 days agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان1 week agoہندوستان نے فجیرہ حملے کی سخت مذمت کی، مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری پر زور دیا
دنیا1 week agoایران نے ایک بار پھر پر امن ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کا اعلان کر دیا
دنیا5 days agoاسرائیل کے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود فضائی حملے، 9 فلسطینی شہید
دنیا1 week agoامریکہ اور اس کے اتحادیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی : باقر قالیباف











































































































