ہندوستان
ای ڈی نے جے اینڈ کے ٹیلی کام فنڈ کے غلط استعمال کے معاملے میں چارج شیٹ داخل کی

نئی دہلی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو اعلان کیا کہ اس نے جموں و کشمیر میں ٹیلی کام کمپنیوں ایرٹیل اور ریلائنس جیو کے فنڈز کے مبینہ غلط استعمال سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں چار افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔
چارج شیٹ میں حکیم امتیاز کا نام ہے، جو محکمہ تعمیرات عامہ (آر اینڈ بی) کے سابق جونیئر انجینئر ہیں۔ ٹھیکیدار نعمت علی بھٹ، شاہنواز شفیع، ایئرٹیل سرکل کے سابق تعیناتی سربراہ اور ملک محسن شاہ جو کہ ایکسس بینک کے سابق ملازم ہیں۔ عدالت نے درخواست کا نوٹس لے لیا ہے۔
یہ مقدمہ اننت ناگ میں جموں و کشمیر کے انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کی طرف سے درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) سے شروع ہوا ہے۔ اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزم نے دھوکہ دہی سے تقریباً 2.67 کروڑ روپے حاصل کئے۔ فنڈز کا مقصد ٹیلی کام کمپنیوں کے ذریعے محکمہ تعمیرات عامہ کو شوپیاں اور ہندواڑہ اضلاع میں فائبر آپٹک کیبل بچھانے کے دوران سڑکوں کو پہنچنے والے نقصانات کے معاوضے کے طور پر ادا کرنا تھا۔
ای ڈی کی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے “اسسٹنٹ انجینئر، پی ڈبلیو (آر اینڈ بی) ڈویژن، شوپیان” کے نام پر دھوکہ دہی سے کھولے گئے بینک اکاؤنٹ میں رقم جمع کرنے کی سازش کی۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ جرم کی ان آمدنی کا کچھ حصہ نعمت علی بھٹ نے جائیدادیں حاصل کرنے اور تعمیر کرنے کے لیے استعمال کیا۔
ای ڈی کے سری نگر کے دفتر نے پہلے ہی 1.56 روپے مالیت کے اثاثے ضبط کر لیے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
یواین آئی ۔ظا
ہندوستان
بزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مرکزی حکومت پر بزرگوں، بیواؤں اور معذور افراد کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ماہانہ پنشن میں برسوں سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے، جب کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب اور محروم طبقہ شدید معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے مسٹر کھرگے نے بدھ کو سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر لکھا کہ حکومت ایک طرف ملک کو کفایت شعاری اور قربانی کا درس دیتی ہے، وہیں دوسری طرف بزرگوں، بیواؤں اور معذوروں کا وقار چھین رہی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ 12 برسوں میں مودی حکومت نے بڑھاپے کی پنشن میں ‘ایک پیسے’ کا بھی اضافہ نہیں کیا، جبکہ مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی قوتِ خرید میں تقریباً 45 فیصد کمی کے باوجود 200 روپے کی پنشن کی حقیقی قدر اب صرف 110 روپے، 300 روپے کی پنشن کی قدر 165 روپے اور 500 روپے کی پنشن کی قدر تقریباً 275 روپے کے برابر رہ گئی ہے۔
کانگریس صدر نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت عوام کی فلاح و بہبود پر اخراجات بڑھانے کے بجائے اشتہارات اور اپنی تشہیر پر بھاری رقم خرچ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014-15 سے 2024-25 کے درمیان حکومت نے اشتہارات کے ذریعے اپنی تشہیر پر 5,987.46 کروڑ روپے خرچ کیے۔ جناب کھرگے نے کہا کہ کروڑوں بزرگ شہری بنیادی ادویات اور خوراک تک کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، جبکہ حکومت اپنی تشہیر، بڑے پروگراموں اور انتخابی مہمات پر فضول خرچی کر رہی ہے۔
یواین آئی ۔ایف اے
ہندوستان
کیجریوال نے پیپر لیک روکنے کے لیے سڑکوں پر اترنے کے لیے ‘جین زی’ سے کی اپیل
نئی دہلی، عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے بدھ کو کہا کہ پیپر لیک جیسے گھناؤنے کھیل کو بند کرنے کے لیے ملک کی ‘جنریشن زی’ (نوجوان نسل) کو سڑکوں پر اتر کر پرامن احتجاج کرنا پڑے گا مسٹر کیجریوال نے نیٹ پیپر لیک معاملے کے حوالے سے بدھ کو ملک کے نوجوانوں سے براہِ راست ورچوئل خطاب کیا۔ انہوں نے نوجوان نسل کو پکارتے ہوئے کہا کہ پیپر لیک بہت ہو چکا، اب اس گھناؤنے کھیل کو ختم کرنے کے لیے ملک کے نوجوانوں کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔ انہوں نے نیپال اور بنگلہ دیش کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب وہاں کے نوجوان اپنی حکومتیں بدل سکتے ہیں، تو ہمارے ملک کے نوجوان پیپر لیک میں ملوث وزراء اور لیڈروں کو جیل کیوں نہیں بھیج سکتے؟ انہوں نے کہا کہ ہر بار جانچ سی بی آئی کے سپرد کر دی جاتی ہے، لیکن آج تک کسی کو سزا نہیں ملی اور اس بار بھی کچھ ہونے والا نہیں ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ زیادہ تر پیپر لیک بی جے پی کے زیرِ اقتدار ریاستوں میں ہی کیوں ہوتے ہیں؟ کیا اس گھناؤنے کھیل میں بی جے پی کے لیڈر براہِ راست ملوث ہیں؟ کچھ لوگ اسے سسٹم کی ناکامی کہتے ہیں، لیکن ایسا کہہ کر وہ نادانستہ طور پر پیپر لیک میں شامل اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے افراد کو بچا رہے ہیں۔ کیجریوال نے کہا کہ یہ ملک نوجوانوں کا ہے، ان لیڈروں کو ملک میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ ان کے بچے بیرون ملک پڑھتے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ملک کے ایک بڑے لیڈر نے کہا تھا کہ ضرورت پڑی تو جھولا اٹھا کر چلا جاؤں گا، لیکن ہم کہاں جائیں گے؟ ہمارا خاندان تو اسی ملک میں رہتا ہے، اس لیے ہمیں اور نوجوانوں کو مل کر ہی اس ملک کو بچانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہر بار کی طرح اس بار بھی سی بی آئی نے 10-15 لوگوں کو گرفتار کیا ہے، لیکن ہر بار کی طرح یہ تمام ملزمان تین چار مہینوں میں ضمانت پر باہر آ جائیں گے اور اگلے سال پھر پیپر لیک کی تیاری شروع کر دیں گے۔ مسٹر کیجریوال نے اعداد و شمار دیتے ہوئے بتایا کہ 2014 سے اب تک ملک میں 93 پیپر لیک ہوئے ہیں، جن میں سے زیادہ تر بی جے پی کی ‘ڈبل اور ٹرپل انجن’ حکومتوں میں ہوئے۔ ان واقعات سے تقریباً 6 کروڑ نوجوانوں کا مستقبل برباد ہوا۔ سب سے زیادہ پیپر لیک راجستھان، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور گجرات میں ہوئے جہاں بی جے پی کی حکومت ہے۔ حالیہ نیٹ پیپر لیک کا مرکز بھی راجستھان ہے اور جن پر شبہ ہے وہ بی جے پی کے لیڈر ہیں۔
عآپ لیڈر نے کہا کہ اگر نیپال اور بنگلہ دیش کے نوجوان سڑکوں پر اتر کر اپنی حکومتیں بدل سکتے ہیں تو ہمارے ملک کے نوجوان وزراء کو جیل کیوں نہیں بھیج سکتے؟ مجھے اپنے ملک کے نوجوانوں پر پورا بھروسہ ہے۔ یہ ملک نوجوانوں کا ہے، جبکہ لیڈروں کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
یواین آئی ۔ایف اے
ہندوستان
حکومت نے سونے اور چاندی کی درآمد پر ڈیوٹی بڑھا کر 15 فی صد کی
نئی دہلی، حکومت ہند نے سونے اور چاندی کی درآمد پر عائد کسٹم ڈیوٹی 6 فیصد سے بڑھا کر مجموعی طور پر 15 فیصد کر دی ہے تاکہ ملک میں ان قیمتی دھاتوں کی خریداری کی حوصلہ شکنی کی جا سکے اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوذرائع کے مطابق سونے اور چاندی پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی 10 فی صد کر دی گئی ہے، جب کہ اس کے علاوہ 5 فی صد زرعی سیس بھی عائد کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی ڈیوٹی 15 فیصد ہو گئی ہے۔
مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے تیل اور گیس کی درآمد پر حکومت کو زیادہ زرمبادلہ خرچ کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی لیے حکومت دیگر اشیاء کی درآمد کم کر کے غیر ملکی کرنسی کے استعمال کو محدود کرنا چاہتی ہے۔
حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ ایک سال تک سونا خریدنے سے گریز کریں، غیر ضروری بیرونِ ملک سفر سے بچیں اور جیواشم ایندھن کے استعمال میں بھی کمی کریں۔ حکومت کے دیگر وزراء بھی اس اپیل کو دہرا چکے ہیں۔
یو این آئی ایم جے
دنیا5 days agoامریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور
ہندوستان1 week agoغیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان
دنیا5 days agoامریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا
ہندوستان6 days agoآپریشن سندور نے درست اور فیصلہ کن کارروائی سے ہندستان کی سلامتی پالیسی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا:سیتا رمن
ہندوستان1 week agoوزیراعظم مودی نے یو اے ای میں ڈرون حملے کی مذمت کی، مغربی ایشیا میں سفارت کاری اور سمندری سلامتی کی حمایت کی
ہندوستان6 days agoراجناتھ سنگھ نے ‘آپریشن سندور’ کو قومی عزم اور تیاری کی مضبوط علامت قرار دیا
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز پر منڈلاتا امریکی طیارہ پراسرار طور پر اچانک آسمان سے غائب، کہاں گیا
دنیا4 days agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان1 week agoہندوستان نے فجیرہ حملے کی سخت مذمت کی، مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری پر زور دیا
دنیا1 week agoایران نے ایک بار پھر پر امن ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کا اعلان کر دیا
دنیا5 days agoاسرائیل کے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود فضائی حملے، 9 فلسطینی شہید
دنیا1 week agoامریکہ اور اس کے اتحادیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی : باقر قالیباف











































































































